سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
106. بَابُ : دُخُولِ مَكَّةَ بِاللِّوَاءِ
باب: جھنڈے کے ساتھ مکہ میں داخل ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2869
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" دَخَلَ مَكَّةَ وَلِوَاؤُهُ أَبْيَضُ".
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں (یعنی فتح مکہ کے دن) سفید جھنڈا لیے ہوئے داخل ہوئے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2869]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا سفید تھا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2869]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الجہاد76 (2592)، سنن الترمذی/الجہاد9 (1679)، سنن ابن ماجہ/الجہاد20 (2817)، (تحفة الأشراف: 2889) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
2869
| دخل مكة ولواؤه أبيض |
سنن أبي داود |
2592
| لواؤه يوم دخل مكة أبيض |
سنن ابن ماجه |
2817
| دخل مكة يوم الفتح ولواؤه أبيض |
المعجم الصغير للطبراني |
599
| راية النبي صلى الله عليه وآله وسلم كانت سوداء |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 2869 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2869
اردو حاشہ:
یہ فتح مکہ کی بات ہے، اس لیے جھنڈا ضروری تھا ورنہ حجۃ الوداع کے موقع پر کوئی جھنڈا وغیرہ نہ تھا۔ بعض روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا سیاہ بتلایا گیا ہے۔ یہ کوئی تعارض نہیں۔ لشکر کا بڑا جھنڈا سیاہ تھا اور آپ کا ذاتی جھنڈا سفید تھا۔ ویسے بھی جنگ میں کئی جھنڈے ہوتے ہیں۔ فتح مکہ میں بھی مہاجرین کا الگ جھنڈا تھا، انصار کا الگ۔ اسی طرح دوسرے گروہوں کے۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2869]
Sunan an-Nasa'i Hadith 2869 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري