🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب : وجوب الجهاد
باب: جہاد کی فرضیت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3087
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا أُخْرِجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَخْرَجُوا نَبِيَّهُمْ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لَيَهْلِكُنَّ , فَنَزَلَتْ: أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ سورة الحج آية 39 , فَعَرَفْتُ أَنَّهُ سَيَكُونُ قِتَالٌ"، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَهِيَ أَوَّلُ آيَةٍ نَزَلَتْ فِي الْقِتَالِ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے نکالے گئے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: انہوں نے اپنے نبی کو نکال دیا «إنا لله وإنا إليه راجعون» یہ لوگ ضرور ہلاک ہو جائیں گے۔ تو یہ آیت نازل ہوئی «‏أذن للذين يقاتلون بأنهم ظلموا وإن اللہ على نصرهم لقدير» جن (مسلمانوں) سے (کافر) جنگ کر رہے ہیں، انہیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وہ بھی مظلوم ہیں۔ بیشک ان کی مدد پر اللہ قادر ہے۔ (الحج: ۳۹) تو میں نے سمجھ لیا کہ اب جنگ ہو گی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یہ پہلی آیت ہے جو جنگ کے بارے میں اتری ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3087]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/تفسیرالحج (3171)، (تحفة الأشراف: 5618)، مسند احمد (1/216) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥سعيد بن جبير الأسدي، أبو محمد، أبو عبد الله
Newسعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة ثبت
👤←👥مسلم بن أبي عبد الله البطين، أبو عبد الله
Newمسلم بن أبي عبد الله البطين ← سعيد بن جبير الأسدي
ثقة
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← مسلم بن أبي عبد الله البطين
ثقة حافظ
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥إسحاق بن يوسف الأزرق، أبو محمد
Newإسحاق بن يوسف الأزرق ← سفيان الثوري
ثقة مأمون
👤←👥عبد الرحمن بن سلام الجمحي، أبو القاسم
Newعبد الرحمن بن سلام الجمحي ← إسحاق بن يوسف الأزرق
ثقة
سنن نسائی کی حدیث نمبر 3087 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3087
اردو حاشہ:
(1) جہاد اسلام کے فرائض میں سے ایک فریضہ ہے مگر یہ دیگر ارکان ا سلام سے بعض شرائط میں مختلف ہے: * اکارن خمسہ، یعنی توحید ورسالت کی گواہی، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج فرض عین ہیں مگر جہاد عام حالات میں فرض عین نہیں بلکہ فرض کفایہ ہے۔ * ارکان خمسہ انفرادی عبادات ہیں جب کہ جہاد حکومت کے فرائض میںشامل ہیں۔* جہاد ضرورت کے مطابق ہے۔ ضرورت نہ پڑے تو جہاد بھی نہیں ہوگا جب کہ دیگر عبادات ضرورت پر موقف نہیں۔ مکی زندگی میں چونکہ مسلمان کمزور بھی تھے اور تعداد میں بھی بہت تھوڑے تھے‘ لہٰذا جہاد میں نہیں ہوا۔ مدینہ منورہ میں بھی جب ضـرورت پڑی، جہاد کیا گیا جیسے جنگ بدر، احد اور خندق کے واقعات ہیں۔ یا جب کفار کی شرانگیزی حد سے بڑھ گئی اور اسلامی مملکت کے لیے ناقابل برداشت بن گئی بلکہ اسلامی مملکت کے لیے خطرہ بن گئی تو حملہ کیا گیا جیسے خیبر اور فتح مکہ کے واقعات ہیں، البتہ اگر کفار امن سے رہیں، مسلمانوں پر جنگ مسلط نہ کریں اور نہ ان کی مملکت کے خلاف تباہ کن سازشیں کریں تو ان سے لڑائی نہیں لڑی جائے گی بلکہ ان سے معاہدہ کرکے صلح رکھی جائے گی جیسے یہودیوں کے ساتھ میثاق مدینہ اور قریش کے ساتھ صلح جیدبیہ ہوئی۔* جہاد کے لیے ہر شخص کا نکلنا ضروری نہیں بلکہ امیر جن لوگوں کی ضرورت سمجھے، ان پر جانا فرض ہوگا۔ اور حکومت نے شعبہ فوج الگ سے قائم کررکھا ہے تو انہی پر جہاد فرض ہے۔ دوسرے لوگ اپنے اپنے کام کریں تاکہ معیشت کی گاڑی بھی چلتی رہے، تاہم امیر حسب ضرورت وحالات سب لوگوں کو نکلنے کا لازمی حکم دے سکتا ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں غزوۂ تبوک کے موقع پر ہوا۔* یہ سمجھنا کہ جہاد سے مراد ہر وقت شمشیر بکف رہنا اور بلاوجہ بلاوجہ ماردھاڑ کرتے رہنا اور نہ امن سے رہنا نہ رہنے دینا، جہاد کے معنیٰ سے مراد ہر وقت شمشیر بکف رہنا اور بلاوجہ ماردھاڑ کرتے رہنا اور نہ امن سے رہنا نہ رہنے دینا ہے، جہاد کے معنی، میں تحریف ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے خلاف ہے اور قرآن مجید سے غلط استدلال ہے۔
(2) نبی کا کسی قوم سے نکل جانا اس قوم کی بدنصیبی اور اس کے لیے ہلاکت کا پیغام ہے، جب کہ نبی کا وجود رحمتِ الٰہی ہے اور عذاب سے تحفظ کی ضمانت ہے۔ جب تک کوئی نبی اپنی قوم میں رہا، عذاب نہیں آیا، خواہ کفر کتنا ہی عام تھا۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3087]