سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. باب : المرأة الغيراء
باب: غیرت مند عورت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3235
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنْبَأَنَا النَّضْرُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَتَزَوَّجُ مِنْ نِسَاءِ الْأَنْصَارِ؟ قَالَ:" إِنَّ فِيهِمْ لَغَيْرَةً شَدِيدَةً".
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں (یعنی مہاجرین) نے کہا: اللہ کے رسول! آپ انصار کی عورتوں سے شادی کیوں نہیں کرتے؟ آپ نے فرمایا: ”ان میں غیرت بہت ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3235]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 171) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥إسحاق بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو يحيى، أبو نجيح إسحاق بن عبد الله الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري | ثقة حجة | |
👤←👥حماد بن سلمة البصري، أبو سلمة حماد بن سلمة البصري ← إسحاق بن عبد الله الأنصاري | تغير حفظه قليلا بآخره، ثقة عابد | |
👤←👥النضر بن شميل المازني، أبو الحسن النضر بن شميل المازني ← حماد بن سلمة البصري | ثقة ثبت | |
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب إسحاق بن راهويه المروزي ← النضر بن شميل المازني | ثقة حافظ إمام |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 3235 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3235
اردو حاشہ:
انصار دھیمے مزاج کے لوگ تھے، اس لیے ان کی عورتیں ان پر غالب تھیں۔ وہ ان سے ڈرتے تھے اس طرح انصاری عورتوں کے مزاج میں کچھ جدت پیدا ہو گئی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلے سے بیویاں تھیں۔ تیز مزاج والی عورت کا اپنی سوکنوں اور خاوند سے نباہ نہیں ہوتا بلکہ مستقل سر دردی بن جاتی ہے آپ نے شاید اسی لیے انصار میں نکاح نہیں فرمایا۔
انصار دھیمے مزاج کے لوگ تھے، اس لیے ان کی عورتیں ان پر غالب تھیں۔ وہ ان سے ڈرتے تھے اس طرح انصاری عورتوں کے مزاج میں کچھ جدت پیدا ہو گئی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلے سے بیویاں تھیں۔ تیز مزاج والی عورت کا اپنی سوکنوں اور خاوند سے نباہ نہیں ہوتا بلکہ مستقل سر دردی بن جاتی ہے آپ نے شاید اسی لیے انصار میں نکاح نہیں فرمایا۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3235]
إسحاق بن عبد الله الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري