الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فِي النُّحْلِ
باب: عطیہ و ہبہ (بخشش) کے سلسلہ میں نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کی حدیث کے ناقلین کے سیاق کے اختلاف کا ذکر۔
حدیث نمبر: 3708
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ بَشِيرًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ نَحَلْتُ النُّعْمَانَ نِحْلَةً، قَالَ:" أَعْطَيْتَ لِإِخْوَتِهِ، قَالَ: لَا، قَالَ: فَارْدُدْهُ.
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ بشیر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے نبی! میں نے (اپنے بیٹے) نعمان کو ایک عطیہ دیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”اس کے بھائیوں کو بھی دیا ہے؟“، انہوں نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: ”جو دیا ہے اسے واپس لے لو“۔ [سنن نسائي/كتاب النحل/حدیث: 3708]
حضرت عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت بشیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں نے نعمان کو ایک تحفہ دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے بھائیوں کو بھی دیا ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اسے بھی واپس کر۔“ [سنن نسائي/كتاب النحل/حدیث: 3708]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3705 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عروة بن الزبير | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥هشام بن عروة بن الزبير هشام بن عروة بن الزبير ← عروة بن الزبير | ثقة فقيه ربما دلس | |
👤←👥عبد الله بن المبارك عبد الله بن المبارك ← هشام بن عروة بن الزبير | ثقة ثبت ، فقيه عالم ، جواد مجاهد ، جمعت فيه خصال الخير | |
👤←👥حبان بن موسى الكشميهني حبان بن موسى الكشميهني ← عبد الله بن المبارك | ثقة | |
👤←👥محمد بن حاتم بن نعيم محمد بن حاتم بن نعيم ← حبان بن موسى الكشميهني | ثقة |
Sunan an-Nasa'i Hadith 3708 in Urdu
هشام بن عروة بن الزبير ← عروة بن الزبير