سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ : الْحُكْمِ فِي الْمُرْتَدِّ
باب: مرتد کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 4070
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ عَلِيًّا أُتِيَ بِنَاسٍ مِنَ الزُّطِّ يَعْبُدُونَ وَثَنًا فَأَحْرَقَهُمْ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ".
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ کے پاس کچھ جاٹ لائے گئے جو بت پوجتے تھے تو آپ نے انہیں جلا دیا ۱؎ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بس اتنا کہا تھا ”جس نے اپنا دین بدل لیا، اسے قتل کر دو“۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4070]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس کچھ سوڈانی (یا ہندوستان) لوگ لائے گئے جنہوں نے (اسلام لانے کے بعد) ایک بت کی پوجا شروع کر دی تھی، آپ نے انہیں آگ میں جلا دیا، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فرمایا تھا: ”جو مسلمان اپنا دین بدل لے اسے قتل کر دو۔“ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4070]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: علی رضی اللہ عنہ کا یہ فعل ان کی اپنی رائے اور اجتہاد کی بنیاد پر تھا، یہی وجہ ہے کہ جب انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی یہ حدیث پہنچی تو انہوں نے اس سے رجوع کر لیا۔ (واللہ اعلم)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، قتادة عنعن. والحديث السابق (الأصل: 4066 ) يغني عنه. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 351
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 4070 in Urdu
أنس بن مالك الأنصاري ← عبد الله بن العباس القرشي