سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. باب : الشفق
باب: شفق کا بیان۔
حدیث نمبر: 529
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، قال: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ رَقَبَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، قال: أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِمِيقَاتِ هَذِهِ الصَّلَاةِ عِشَاءِ الْآخِرَةِ،" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهَا لِسُقُوطِ الْقَمَرِ لِثَالِثَةٍ".
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ میں اس نماز یعنی عشاء آخرہ کا وقت لوگوں سے زیادہ جانتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے تیسری تاریخ کا چاند ڈوبنے کے وقت پڑھتے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 529]
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں سب لوگوں سے زیادہ اس نماز، یعنی عشاء کے وقت کو جانتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ نماز تیسری رات کا چاند غروب ہونے پر پڑھتے تھے۔“ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 529]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 7 (419)، سنن الترمذی/الصلاة 9 (166)، مسند احمد 4/ 270، 272، 274، سنن الدارمی/الصلاة 18 (1247)، (تحفة الأشراف: 11614) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: تیسری رات کا چاند دو گھنٹے تک رہتا ہے لہٰذا اگر چھ بجے سورج ڈوبے تو آٹھ بجے عشاء پڑھنی چاہیئے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
529
| يصليها لسقوط القمر لثالثة |
سنن النسائى الصغرى |
530
| يصليها لسقوط القمر لثالثة |
جامع الترمذي |
165
| يصليها لسقوط القمر لثالثة |
سنن أبي داود |
419
| يصليها لسقوط القمر لثالثة |
Sunan an-Nasa'i Hadith 529 in Urdu
حبيب بن سالم الأنصاري ← النعمان بن بشير الأنصاري