🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. باب : الرخصة في الانتباذ في الأسقية التي يلاث على أفواهها
باب: دھاگے سے منہ بند مشکوں میں نبیذ بنانے کی اجازت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5570
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيل، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنْ خَلِيطِ الزَّهْوِ وَالتَّمْرِ، وَخَلِيطِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ"، وَقَالَ:" لِتَنْبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ فِي الْأَسْقِيَةِ الَّتِي يُلَاثُ عَلَى أَفْوَاهِهَا".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچی اور سوکھی کھجور سے اور ادھ کچی اور سوکھی کھجور سے نبیذ بنانے سے منع فرمایا اور فرمایا: تم ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ بھگویا کرو ان مشکوں میں جن کے منہ دھاگے سے بندھے ہوں۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5570]
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پکنے کے قریب اور خشک کھجور کی مشترکہ نبیذ اور (اسی طرح) گدر اور خشک کھجور کی مشترکہ نبیذ سے منع کیا، اور آپ نے فرمایا: ان میں سے ہر ایک کی الگ الگ نبیذ ان مشکیزوں میں بناؤ جن کا منہ باندھا جاتا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5570]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5553 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الحارث بن ربعي السلمي، أبو قتادةصحابي
👤←👥عبد الله بن أبي قتادة الأنصاري، أبو إبراهيم، أبو يحيى
Newعبد الله بن أبي قتادة الأنصاري ← الحارث بن ربعي السلمي
ثقة
👤←👥يحيى بن أبي كثير الطائي، أبو نصر
Newيحيى بن أبي كثير الطائي ← عبد الله بن أبي قتادة الأنصاري
ثقة ثبت لكنه يدلس ويرسل
👤←👥إبراهيم بن عبد الملك البصري، أبو إسماعيل
Newإبراهيم بن عبد الملك البصري ← يحيى بن أبي كثير الطائي
صدوق حسن الحديث
👤←👥يحيى بن درست القرشي، أبو زكريا
Newيحيى بن درست القرشي ← إبراهيم بن عبد الملك البصري
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5602
نهى النبي أن يجمع بين التمر والزهو والتمر والزبيب لينبذ كل واحد منهما على حدة
صحيح مسلم
5154
لا تنتبذوا الزهو والرطب جميعا لا تنتبذوا الزبيب والتمر جميعا انتبذوا كل واحد منهما على حدته
صحيح مسلم
5156
لا تنتبذوا الزهو والرطب جميعا لا تنتبذوا الرطب والزبيب جميعا انتبذوا كل واحد على حدته
صحيح مسلم
5158
عن خليط التمر والبسر خليط الزبيب والتمر خليط الزهو والرطب وقال انتبذوا كل واحد على حدته
سنن أبي داود
3704
انتبذوا كل واحد على حدة
سنن النسائى الصغرى
5570
لتنبذوا كل واحد منهما على حدة في الأسقية التي يلاث على أفواهها
سنن النسائى الصغرى
5569
لا تنبذوا الزهو والرطب جميعا البسر والزبيب جميعا انبذوا كل واحد منهما على حدته
سنن النسائى الصغرى
5553
لا تجمعوا بين التمر والزبيب بين الزهو والرطب
سنن النسائى الصغرى
5554
لا تنبذوا الزهو والرطب جميعا ولا تنبذوا الزبيب والرطب جميعا
سنن النسائى الصغرى
5563
لا تنبذوا الزهو والرطب لا تنبذوا الرطب والزبيب جميعا
سنن ابن ماجه
3397
لا تجمعوا بين الرطب والزهو بين الزبيب والتمر وانبذوا كل واحد منهما على حدته
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5570 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5570
اردو حاشہ:
باب کا مقصود یہ ہے کہ نبیذ مٹکوں وغیرہ کی بجائے چمڑے کے مشکیزوں میں بنائی جائے (چمڑے کے مشکیزے کا ہی منہ باندھا جا سکتاہے) مٹکوں خصوصا تارکول لگے ہوئے مٹکوں میں جلدی نشہ پیدا ہو جاتا ہے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5570]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5154
عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زھو اور رطب دونوں کو ملا کر نبیذ نہ بناؤ، زبیب اور تمر دونوں کو ملا کر نبیذ نہ تیار کرو، ہر ایک کو الگ الگ کر کے نبیذ بناؤ۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5154]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
زهو:
سرخی یا زردی مائل کچی پکی کھجور،
(گدری کھجور)
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5154]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5602
5602. حضرت ابو قتادہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے روکا تھا کہ پختہ کھجور نیز کھجور اور منقیٰ کو ملا کر نبیذ بنائی جائے آپ نے ہر ایک کو جدا جدا بھگونے کا حکم دیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5602]
حدیث حاشیہ:
پختہ اور نیم پختہ کھجور کو ملا کر نبیذ تیار کرنا، اسی طرح کشمش اور کھجور کو ملا کر جوس بنانا ممنوع ہے کیونکہ ایسا کرنے سے ان میں بہت جلد شدت آ جاتی ہے اور مشروب جلد ہی نشہ آور ہو جاتا ہے، اس لیے اس قسم کے نبیذ سے منع فرمایا گیا ہے۔
اگر ان چیزوں سے الگ الگ نبیذ تیار کیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔
واللہ أعلم
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5602]

Sunan an-Nasa'i Hadith 5570 in Urdu