🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ : تَأْوِيلِ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى { وَمِنْ ثَمَرَاتِ النَّخِيلِ وَالأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا }
باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”اور کھجوروں اور انگوروں کے کچھ پھلوں سے تم نشہ آور مشروب اور اچھا (حلال و عمدہ) رزق تیار کرتے ہو“ کی تفسیر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5575
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو كَثِيرٍ. ح، وَأَنْبَأَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، حَدَّثَنَا أَبُو كَثِيرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ، وَقَالَ سُوَيْدٌ: فِي هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ: النَّخْلَةُ وَالْعِنَبَةُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خمر (شراب) ان دو درختوں سے (بنتی) ہے، (اور سوید کی روایت میں ہے کہ شراب ان دو درختوں: کھجور اور انگور سے بنتی ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5575]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب ان دو درختوں (کے پھلوں) سے تیار ہوتی ہے: کھجور اور انگور۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5575]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الٔوشربة 4 (1985)، سنن ابی داود/الأشربة 4 (3678)، سنن الترمذی/الأشربة 8 (1875)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 5 (3378)، (تحفة الأشراف: 14841)، مسند احمد (2/279، 408، 409، 474، 496، 517، 518، 526)، سنن الدارمی/الأشربة 7 (2141) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں (تمہیں غور کرنا چاہیئے) جن سے تم نشہ آور چیزیں اور بہترین روزی بناتے ہو (النحل: ۶۷)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥يزيد بن عبد الرحمن السحيمي، أبو كثير
Newيزيد بن عبد الرحمن السحيمي ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي، أبو عمرو
Newعبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي ← يزيد بن عبد الرحمن السحيمي
ثقة مأمون
👤←👥سفيان بن حبيب البصري، أبو محمد، أبو حبيب، أبو معاوية
Newسفيان بن حبيب البصري ← عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي
ثقة
👤←👥حميد بن مسعدة السامي، أبو علي، أبو العباس
Newحميد بن مسعدة السامي ← سفيان بن حبيب البصري
ثقة
👤←👥يزيد بن عبد الرحمن السحيمي، أبو كثير
Newيزيد بن عبد الرحمن السحيمي ← حميد بن مسعدة السامي
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي، أبو عمرو
Newعبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي ← يزيد بن عبد الرحمن السحيمي
ثقة مأمون
👤←👥عبد الله بن المبارك الحنظلي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن المبارك الحنظلي ← عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي
ثقة ثبت فقيه عالم جواد مجاهد جمعت فيه خصال الخير
👤←👥سويد بن نصر المروزي، أبو الفضل
Newسويد بن نصر المروزي ← عبد الله بن المبارك الحنظلي
ثقة
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5575 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5575
اردو حاشہ:
(1) کتاب الاشربہ کے شروع میں بیان ہو چکا ہے کہ ائمہ مالک، شافعی، احمد او ر جمہور اہل علم کے نزدیک شراب کسی بھی پھل یا غلے سے تیار کی جا سکتی ہے جب اس میں نشہ پایا جائے، جبکہ اہل رائے، یعنی احناف کے نزدیک شراب صرف انگور سے تیار ہوسکتی ہے اور وہ بھی مخصوص طریقے پر جس کی تفصیل شروع میں بیان ہوچکی ہے، لیکن یہ بات غلط ہے۔ لغت، عقل سلیم اور شرع کے خلاف ہے۔ خمر کے معنیٰ ہیں ”عقل کو ڈھانپنے والی“ یعنی نشہ آور مشروب، خوا وہ کسی چیز سے تیار کی گئی ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (الخمرُ ما خامرَ العقلَ) یعنی خمر سے مراد ہروہ چیز ہے جو عقل کو پردے میں کردے کہ پینے سے عقل جاتب رہے، نیز یہ مسلک اس باب میں مذکورہ آیت اوراحادیث کے بھی خلاف ہے۔ آیت مذکورہ میں کھجور و انگور دونوں سے نشہ آور مشروب بنانے کا ذکر ہے اور دونوں کو اکٹھا ذکر کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا حکم بھی ایک ہے۔ احادیث میں تو انتہائی حد تک صراحت ہے کہ شراب کھجور سے بھی بن سکتی ہے۔
(2) حدیث میں دو چیزوں (کھجور وانگور) کا ذکر یہ مطلب نہیں کہ ان کے علاوہ کسی اور پھل سے شراب نہیں بن سکتی بلکہ مقصد یہ ہے کہ عموما عرب یا اہل مدینہ ان دو چیزوں سے شراب تیار کرتے تھے ورنہ جس پھل یا غلے سے بھی نشہ آور مشروب تیار کیا جائے اسے شراب، یعنی خمر کا حکم حاصل ہوگا اور اس کا ایک گھونٹ بھی حرام ہوگا۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5575]

Sunan an-Nasa'i Hadith 5575 in Urdu