الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
313. كتاب السهو
سجدۂ سہو کا بیان۔
حدیث نمبر: 1453
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ طَرْخَانَ قَالَ: "صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَقِيقٍ صَلَاةَ الْعَصْرِ، فَسَجَدَ بِنَا سَجْدَتَيْنِ وَمَا رَأَيْنَا وَهْمًا فَلَمَّا سَلَّمَ ذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، قَالُوا: مَا رَأَيْنَا وَهْمًا. قَالَ: إِنِّي حَدَّثْتُ نَفْسِي ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حمید بن طرخان سے روایت ہے کہ ”عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، تو انہوں نے ہمیں (نماز کے آخر میں سہو کے) دو سجدے کرائے حالانکہ ہمیں کوئی بھول چوک نظر نہیں آئی تھی، پھر جب انہوں نے سلام پھیرا تو لوگوں نے ان سے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو کوئی سہو محسوس نہیں ہوا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں (نماز کے دوران) اپنے دل میں باتیں کر رہا تھا (جس کی وجہ سے میرا دھیان بٹ گیا تھا)۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب السهو/حدیث: 1453]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن شقيق العقيلي | ثقة ، فيه نصب | |
👤←👥حميد بن طرخان حميد بن طرخان ← عبد الله بن شقيق العقيلي | وثق | |
👤←👥حماد بن زيد حماد بن زيد ← حميد بن طرخان | ثقة ثبت ، فقيه. | |
👤←👥مسدد بن مسرهد مسدد بن مسرهد ← حماد بن زيد | ثقة حافظ |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 1453 in Urdu
حميد بن طرخان ← عبد الله بن شقيق العقيلي