🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
603. باب تحريم بيع الخمر
شراب کی بیع حرام ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2860
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثَنَا يَعْقُوبُ - يَعْنِي: الْقُمِّيَّ - عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ قَالَ: "كَانَ رَجُلٌ يَحْمِلُ الْخَمْرَ مِنْ خَيْبَرَ فَيَبِيعُهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَحَمَلَ مِنْهَا بِمَالٍ فَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ: يَا فُلَانُ، إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ، فَوَضَعَهَا حَيْثُ انْتَهَى عَلَى تِلٍّ وَسَجَّى عَلَيْهَا بِالْأَكْسِيَةِ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَلَغَنِي أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ، قَالَ: أَجَلْ، قَالَ: أَلَا أَرُدُّهَا عَلَى مَنِ ابْتَعْتُهَا مِنْهُ؟ قَالَ: لَا يَصْلُحُ رَدُّهَا، قَالَ: أَلَا أُهْدِيهَا لِمَنْ يُكَافِئُنِي مِنْهَا؟ قَالَ: لَا، قَالَ: إِنَّ فِيهَا مَالًا لِيَتَامَى فِي حِجْرِي، قَالَ: إِذَا أَتَانَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ فَائْتِنَا نُعَوِّضْ أَيْتَامَكَ مِنْ مَالِهِمْ، ثُمَّ نَادَى: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْأَوْعِيَةُ يُنْتَفَعُ بِهَا، قَالَ: فَحُلُّوا أَوْكِيَتَهَا، فَانْصَبَّتْ حَتَّى اسْتَقَرَّتْ فِي بَطْنِ الْوَادِي".
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
عیسیٰ بن جاریہ سے روایت ہے کہ ایک شخص خیبر سے شراب لا کر مسلمانوں کے ہاتھ فروخت کیا کرتا تھا، وہ کثیر مالیت کی شراب لے کر مدینہ منورہ پہنچا تو اسے ایک مسلمان شخص ملا اور کہنے لگا: اے فلاں! یقیناً شراب حرام کر دی گئی ہے۔ اس نے جہاں بات سنی وہیں ایک ٹیلے پر شراب رکھ دی اور اسے کپڑوں سے ڈھانپ دیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ شراب حرام کر دی گئی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ اس نے عرض کی: ”کیا میں اسے اس شخص کو واپس نہ کر دوں جس سے میں نے یہ خریدی تھی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے واپس کرنا درست نہیں ہے۔“ اس نے عرض کی: ”کیا میں اسے کسی ایسے شخص کو ہدیہ نہ کر دوں جو مجھے اس کا بدلہ دے دے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے عرض کی: ”اس میں ان یتیموں کا مال لگا ہوا ہے جو میری پرورش میں ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب ہمارے پاس بحرین کا مال آئے گا تو تم ہمارے پاس آنا، ہم تمہارے یتیموں کو ان کے مال کا عوض دے دیں گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز لگائی: ”اے اہل مدینہ!“ تو اس شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! برتن تو نفع بخش ہیں (یعنی انہیں بچایا جا سکتا ہے)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ان کے منہ کے بندھن کھول دو“، چنانچہ وہ شراب بہہ گئی یہاں تک کہ وادی کے نشیب میں جا کر ٹھہر گئی۔ اس حدیث کی اسناد حسن ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البيوع/حدیث: 2860]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد حسن»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5809، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عيسى بن جارية الأنصاريفيه لين
👤←👥يعقوب بن عبد الله بن سعد بن مالك الأشعري
Newيعقوب بن عبد الله بن سعد بن مالك الأشعري ← عيسى بن جارية الأنصاري
صدوق يهم .
👤←👥جعفر بن حميد زنبقة
Newجعفر بن حميد زنبقة ← يعقوب بن عبد الله بن سعد بن مالك الأشعري
ثقة
👤←👥أبو يعلى الموصلي
Newأبو يعلى الموصلي ← جعفر بن حميد زنبقة
ثقة مشهور
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 2860 in Urdu