الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
819. باب الإقرار بالزنا
زنا کے اقرار کا بیان۔
حدیث نمبر: 3492
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُسْلِمٍ الْأَعْوَرِ، عَنْ حَبَّةَ بْنِ جُوَيْنٍ، عَنْ عَلِيٍّ " أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْهُ فَقَالَتْ: إِنِّي زَنَيْتُ. فَقَالَ: لَعَلَّكِ أَتَيْتِ وَأَنْتِ نَائِمَةٌ فِي فِرَاشِكِ أَوْ أُكْرِهْتِ قَالَتْ: أَتَيْتُ طَائِعَةً غَيْرَ مُكْرَهَةٍ. قَالَ: لَعَلَّكِ غُصِبْتِ عَلَى نَفْسِكِ؟ قَالَتْ: مَا غُصِبْتُ. فَحَبَسَهَا فَلَمَّا وَلَدَتْ وَشَبَّ ابْنُهَا جَلَدَهَا ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُسْلِمِ بْنِ كَيْسَانَ الْأَعْوَرِ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُسْلِمِ بْنِ كَيْسَانَ الْأَعْوَرِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک عورت ان کے پاس حاضر ہوئی اور عرض کیا: میں نے زنا کیا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے (اسے شبہ کا فائدہ دینے کی غرض سے) فرمایا: شاید تمہارے پاس کوئی اس وقت آیا ہو جب تم اپنے بستر پر سو رہی تھی یا تم پر جبر کیا گیا ہو؟ اس نے کہا: میرے ساتھ یہ فعل میری رضامندی سے ہوا اور مجھ پر کوئی زبردستی نہیں ہوئی تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پھر دریافت کیا: شاید تمہارے ساتھ زبردستی کی گئی ہو؟ اس نے جواب دیا: میرے ساتھ کوئی زبردستی نہیں ہوئی۔ چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے اسے (وضعِ حمل تک) محبوس رکھا، پھر جب اس نے بچے کو جنم دیا اور اس کا بیٹا بڑا ہو گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اسے کوڑے لگائے۔“ یہ سند مسلم بن کیسان الاعور کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحدود/حدیث: 3492]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف مسلم بن كيسان الأعور»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥علي بن أبي طالب | أحد العشرة | |
👤←👥حبة بن جوين العرني حبة بن جوين العرني ← علي بن أبي طالب | صدوق له أغلاط ، وكان غاليا في التشيع | |
👤←👥مسلم بن كيسان البراد مسلم بن كيسان البراد ← حبة بن جوين العرني | ضعيف | |
👤←👥جرير بن عبد الحميد جرير بن عبد الحميد ← مسلم بن كيسان البراد | ثقة صحيح الكتاب ، قيل : كان في آخر عمره يهم من حفظه | |
👤←👥إسحاق ابن راهويه إسحاق ابن راهويه ← جرير بن عبد الحميد | ثقة حافظ مجتهد |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 3492 in Urdu
حبة بن جوين العرني ← علي بن أبي طالب