الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1308. باب بر الوالدين وصلتهما وتأكيد طاعتهما والإحسان إليهما
والدین سے نیکی، ان سے تعلق جوڑنے، ان کی اطاعت کی تاکید اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کا بیان۔
حدیث نمبر: 5036
وَعَنْ (نُعَيْمٍ) مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: " خَرَجَ ابْنُ عُمَرَ حَاجًّا حَتَّى إِذَا كَانَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ أَتَى شَجَرَةً فَعَرَفَهَا فَجَلَسَ تَحْتَهَا، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ هَذِهِ الشَّجَرَةِ؛ إِذْ أَقْبَلُ رَجُلٌ شَابٌّ مِنْ هَذِهِ الشِّعَابِ حَتَّى وَقَفَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي جِئْتُ لِأُجَاهِدَ مَعَكَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ، قَالَ: أَبَوَاكَ حَيَّانِ كِلَاهُمَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: (فَاخْرُجْ) فَبِرَّهُمَا، قَالَ: فَانْفَتَلَ رَاجِعًا مِنْ حَيْثُ جَاءَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِتَدْلِيسِ ابْنِ إِسْحَاقَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِتَدْلِيسِ ابْنِ إِسْحَاقَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ حج کے ارادہ سے نکلے، یہاں تک کہ جب وہ مکہ اور مدینہ کے درمیان پہنچے تو ایک درخت کے پاس آئے، اسے پہچان لیا اور اس کے نیچے بیٹھ گئے، پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی درخت کے نیچے دیکھا تھا؛ جب گھاٹیوں میں سے ایک نوجوان آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کھڑا ہو گیا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں اللہ کی رضا اور دارِ آخرت کی طلب میں آپ کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے والدین دونوں زندہ ہیں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو پھر واپس جاؤ اور ان دونوں کے ساتھ حسنِ سلوک (خدمت) کرو“، راوی کہتے ہیں کہ وہ شخص وہیں سے واپس مڑ گیا جہاں سے آیا تھا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ابن اسحاق کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے، واللہ اعلم۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البر والصلة/حدیث: 5036]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى بسند ضعيف؛ لتدليس ابن إسحاق، والله أعلم»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥محمد بن إسحاق | صدوق يدلس ، ورمي بالتشيع والقدر | |
👤←👥أبو يعلى الموصلي أبو يعلى الموصلي ← محمد بن إسحاق | ثقة مشهور | |
👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب عبد الله بن عمر بن الخطاب ← أبو يعلى الموصلي | أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 5036 in Urdu
أبو يعلى الموصلي ← محمد بن إسحاق