الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1890. باب ما جاء في الخوف من الذنوب
گناہوں سے ڈرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7224
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَقَدْ دَخَلَ الْجَنَّةَ رَجُلٌ مَا عَمِلَ خَيْرًا، قَالَ لِأَهْلِهِ حِينَ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ: إِذَا أَنَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي، ثُمَّ اسْحَقُونِي، ثُمَّ اذْرُونِي، نِصْفِي فِي الْبَرِّ، وَنِصْفِي فِي الْبَحْرِ، فَأَمَرَ اللَّهُ الْبَرَّ وَالْبَحْرَ فَجَمَعَاهُ، فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: مَخَافَتُكَ، قَالَ: فَغَفَرَ لَهُ ذَلِكَ".
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً ایک ایسا شخص جنت میں داخل ہو گیا جس نے کبھی کوئی خیر کا کام نہیں کیا تھا، اس نے اپنی وفات کے وقت اپنے گھر والوں سے کہا: جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا، پھر مجھے پیس ڈالنا، پھر میری راکھ کو ہوا میں اڑا دینا، میرا آدھا حصہ خشکی میں اور آدھا سمندر میں بکھیر دینا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے خشکی اور سمندر کو حکم دیا تو انہوں نے اس کے ذرات کو اکٹھا کر دیا، پھر اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا: تجھے اس کام پر کس چیز نے آمادہ کیا جو تو نے کیا؟ اس نے عرض کیا: تیرے ڈر اور خوف نے، پس اللہ تعالیٰ نے اسے اسی بنا پر معاف فرما دیا۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التوبة والاستغفار/حدیث: 7224]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 3291، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4952، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10712»
الحكم على الحديث:
«إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ لِضَعْفِ عِطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، وَلَكِنَّهُ صَالِحٌ فِي الشَّوَاهِدِ وَالْمُتَابَعَاتِ.»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو سعيد الخدري | له ولأبيه صحبة |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7224 in Urdu