🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2053. باب فيمن يدخل الجنة بغير حساب ولا عذاب
جو بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہوگا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7910
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ اللَّخْمِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "تَجِيءُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُزَفُّ كَمَا يُزَفُّ الْحَمَامُ، فَيُقَالُ لَهُمْ: قِفُوا لِلْحِسَابِ. فَيَقُولُونَ: مَا تَرَكْنَا شَيْئًا فَتُحَاسِبُونَا عَلَيْهِ. فَيَقُولُ اللَّهُ: صَدَقَ عِبَادِي أَدْخِلُوهُمُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ مُرْسَلًا.
سعید بن عامر اللخمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن فقراءِ مسلمین (انتہائی خوشی اور سرعت کے ساتھ) اس طرح لائے جائیں گے جیسے کبوتروں کے غول کو لایا جاتا ہے، پھر ان سے کہا جائے گا کہ حساب کے لیے ٹھہر جاؤ، تو وہ عرض کریں گے کہ ہم نے (دنیا میں) کوئی ایسی چیز چھوڑی ہی نہیں جس پر تم ہمارا محاسبہ کرو، تو اللہ رب العزت فرمائے گا: میرے بندوں نے سچ کہا ہے، انہیں بلا حساب جنت میں داخل کر دو۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ الموصلی نے مرسلاً روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7910]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17897»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لإرساله


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو يعلى الموصليثقة مشهور
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7910 in Urdu