🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب أفضل الأعمال وأحبها إلى الله تعالى الإيمان
سب سے افضل اور اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب عمل ایمان ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا أَبِي ، عَنِ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ - مِنْ أَهْلِ الْفِقْهِ، غَيْرِ مُتَّهَمٍ - "أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يُحَدِّثُ أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَزِنُوا عَلَيْهِ حَتَّى كَادَ بَعْضُهُمْ أَنْ يُوَسْوَسَ، فَقَالَ عُثْمَانُ: فَكُنْتُ مِنْهُمْ، فَبَيْنَا أَنَا جَالِسٌ فِي ظِلِّ أُطُمٍ مَرَّ عَلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَسَلَّمَ عَلَيَّ، فَلَمْ أَشْعُرْ أَنَّهُ مَرَّ وَلَا سَلَّمَ، فَانْطَلَقَ عُمَرُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ: أَلَا أُعْجِبُكَ! مَرَرْتُ عَلَى عُثْمَانَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ فَأَقْبَلَ عُمَرُ وَأَبُو بَكْرٍ فِي وِلَايَةِ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى أَتَيَا فَسَلَّمَا جَمِيعًا ثُمَّ قَالَ: جَاءَنِي أَخُوكَ عُمَرُ فَزَعَمَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَيْكَ فَسَلَّمَ فَلَمْ تَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَمَا الَّذِي حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ فَقُلْتُ: مَا فَعَلْتُ. فَقَالَ عُمَرُ: بَلَى، وَلَكِنَّهَا عِبِّيَّتُكُمْ يَا بَنِي أُمَيَّةَ. قَالَ عُثْمَانُ فَقُلْتُ: وَاللَّهِ مَا شَعَرْتُ بِأَنَّكَ مَرَرْتَ وَلَا سَلَّمْتَ قَالَ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: صَدَقَ عُثْمَانُ، وَلَقَدْ شَغَلَكَ عَنْ ذَلِكَ أَمْرٌ. قَالَ: قُلْتُ: أَجَلْ. قَالَ: فَمَا هُوَ؟ قَالَ: قُلْتُ: تَوَفَّى اللَّهُ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ أَسْأَلَهُ عَنْ نَجَاةِ هَذَا الْأَمْرِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَدْ سَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ. قَالَ عُثْمَانُ: فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي أَنْتَ أَحَقُّ بِهَا. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا نَجَاةُ هَذَا الْأَمْرِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ قِبَلِ الْكَلِمَةَ الَّتِي عَرَضْتُ عَلَى عَمِّي فَرَدَّهَا فَهِيَ لَهُ نَجَاةٌ".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفاتِ حسرت آیات کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ لوگ اس قدر غمزدہ ہوئے کہ قریب تھا کہ ان میں سے بعض کو وسوسے لاحق ہونے لگتے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”میں بھی انہی لوگوں میں شامل تھا، ایک روز میں ایک قلعے کے سائے میں بیٹھا ہوا تھا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے اور مجھے سلام کیا، لیکن (فرطِ غم کی وجہ سے) مجھے ان کے گزرنے یا سلام کرنے کا احساس تک نہ ہوا، چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہاں سے چلے گئے اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچ کر کہنے لگے: کیا میں آپ کو ایک تعجب خیز بات نہ بتاؤں! میں عثمان کے پاس سے گزرا اور انہیں سلام کیا مگر انہوں نے میرے سلام کا جواب تک نہ دیا، پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں وہ دونوں اکٹھے میرے پاس تشریف لائے اور سلام کیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارے بھائی عمر کا کہنا ہے کہ وہ تمہارے پاس سے گزرے اور تمہیں سلام کیا مگر تم نے جواب نہیں دیا، تمہیں اس بات پر کس چیز نے ابھارا؟ میں نے عرض کیا: میں نے ایسا (جان بوجھ کر) نہیں کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں، بلکہ یہ تم بنو امیہ والوں کی خاندانی نخوت ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے شعور ہی نہیں ہوا کہ آپ میرے پاس سے گزرے یا مجھے سلام کیا، اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عثمان سچ کہتے ہیں، تمہیں یقیناً کسی اہم فکر نے اس سے غافل کر رکھا تھا، میں نے عرض کیا: جی ہاں، انہوں نے دریافت کیا: وہ کیا فکر تھی؟ میں نے عرض کیا: اللہ تعالی نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دنیا سے اٹھا لیا کہ میں ان سے اس معاملے (دین و آخرت) کی نجات کے متعلق سوال نہ کر سکا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کر لیا تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ ہی اس علمی فضیلت کے زیادہ حقدار تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے پوچھا تھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس معاملے کی نجات کی صورت کیا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے وہ کلمہ قبول کر لیا جو میں نے اپنے چچا کے سامنے پیش کیا تھا اور انہوں نے اسے مسترد کر دیا تھا، تو وہی کلمہ اس کے لیے نجات ہے۔““ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 8]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2860»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لإبهام الراوي عن الزهري


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو بكر الصديقخليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم
👤←👥أبو بكر الصديق
Newأبو بكر الصديق ← أبو بكر الصديق
خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم
👤←👥أبو بكر الصديق
Newأبو بكر الصديق ← أبو بكر الصديق
خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم
👤←👥عمر بن الخطاب
Newعمر بن الخطاب ← أبو بكر الصديق
أمير المؤمنين مشهور جم المناقب
👤←👥عمر بن الخطاب
Newعمر بن الخطاب ← عمر بن الخطاب
أمير المؤمنين مشهور جم المناقب
👤←👥أبو بكر الصديق
Newأبو بكر الصديق ← عمر بن الخطاب
خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم
👤←👥أبو بكر الصديق
Newأبو بكر الصديق ← أبو بكر الصديق
خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم
👤←👥عمر بن الخطاب
Newعمر بن الخطاب ← أبو بكر الصديق
أمير المؤمنين مشهور جم المناقب
👤←👥أبو بكر الصديق
Newأبو بكر الصديق ← عمر بن الخطاب
خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم
👤←👥عمر بن الخطاب
Newعمر بن الخطاب ← أبو بكر الصديق
أمير المؤمنين مشهور جم المناقب
👤←👥عمر بن الخطاب
Newعمر بن الخطاب ← عمر بن الخطاب
أمير المؤمنين مشهور جم المناقب
👤←👥عثمان بن عفان
Newعثمان بن عفان ← عمر بن الخطاب
أحد السابقين الأولين والخلفاء الأربعة ، والعشرة المبشرة
👤←👥الزهري
Newالزهري ← عثمان بن عفان
الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته
👤←👥صالح بن كيسان الدوسي
Newصالح بن كيسان الدوسي ← الزهري
ثقة ثبت ، فقيه
👤←👥إبراهيم بن سعد أبو إسحاق الزهري
Newإبراهيم بن سعد أبو إسحاق الزهري ← صالح بن كيسان الدوسي
ثقة حجة ، تُكُلِّم فيه بلا قادح
👤←👥يعقوب بن إبراهيم بن سعد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف
Newيعقوب بن إبراهيم بن سعد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف ← إبراهيم بن سعد أبو إسحاق الزهري
ثقة فاضل .
👤←👥زهير بن حرب
Newزهير بن حرب ← يعقوب بن إبراهيم بن سعد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف
ثقة ثبت
👤←👥أبو يعلى الموصلي
Newأبو يعلى الموصلي ← زهير بن حرب
ثقة مشهور
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 8 in Urdu