الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. مَا رُوِيَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ جَاءَ لِيَسْتَأْذِنَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ
اس روایت کا بیان کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ اجازت لینے آئے تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”انہیں اجازت دو اور جنت کی خوشخبری دو“۔
حدیث نمبر: 297
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ الْكَوْسَجُ ، مِنْ أَهْلِ مَرْوَ، قَالَ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ ، قَالَ: نَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ آخِذًا بِطَرَفِ ثَوْبِهِ حَتَّى أَبْدَى عَنْ رُكْبَتِهِ، فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَمَّا صَاحِبُكُمْ فَقَدْ غَامَرَ"، وَأَقْبَلَ حَتَّى سَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ عُمَرَ شَيْءٌ، فَأَسْرَعْتُ إِلَيْهِ، ثُمَّ إِنِّي نَدِمْتُ عَلَى مَا كَانَ مِنِّي إِلَيْهِ، فَسَأَلْتُهُ أَنْ يَغْفِرَ لِي، فَأَبَى عَلَيَّ، فَتَبِعْتُهُ الْبَقِيعَ كُلَّهُ، حَتَّى تَحَرَّزَ بِدَارِهِ مِنِّي، وَأَقْبَلَتُ إِلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ إِنَّ عُمَرَ نَدِمَ حِينَ سَأَلَهُ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ فَأَبَى عَلَيْهِ، ثُمَّ خَرَجَ مِنْ مَنْزِلِهِ حَتَّى أَتَى مَنْزِلَ أَبِي بَكْرٍ فَسَأَلَ: هَلْ ثَمَّ أَبُو بَكْرٍ ؟ فَقَالُوا: لَا، فَعَلِمَ أَنَّهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ، فَأَقْبَلَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَلَّمَ عَلَيْهِ، فَجَعَلَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَمَعَّرُ حَتَّى أَشْفَقَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَكُونَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى عُمَرَ مَا يَكْرَهُ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ جَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا وَاللَّهِ كُنْتُ أَظْلَمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ اللَّهَ بَعَثَنِي إِلَيْكُمْ فَقُلْتُمْ: كَذَبْتَ، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : صَدَقْتَ، وَوَاسَانِي بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ، فَهَلْ أَنْتُمْ تَارِكُو لِي صَاحِبِي " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ: فَمَا أُوذِيَ بَعْدَهَا.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا کہ اچانک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے کپڑے کا ایک پلو پکڑے ہوئے آئے یہاں تک کہ ان کا گھٹنا ظاہر ہو رہا تھا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو فرمایا: «أَمَّا صَاحِبُكُمْ فَقَدْ غَامَرَ» ”تمہارا یہ ساتھی کسی سے جھگڑا کر بیٹھا ہے۔“ انہوں نے قریب آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان کچھ تکرار ہو گئی تھی اور میں نے ان پر کچھ زیادتی کر دی، پھر مجھے اپنے کیے پر ندامت ہوئی تو میں نے ان سے معافی چاہی مگر انہوں نے انکار کر دیا، میں پورا بقیع ان کے پیچھے گیا یہاں تک کہ وہ مجھ سے بچ کر اپنے گھر میں روپوش ہو گئے، تو اب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہو گیا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا: «يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ» ”اے ابوبکر! اللہ تمہیں معاف فرمائے۔“
پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی ندامت ہوئی کہ انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی معافی کی درخواست رد کر دی تھی، تو وہ اپنے گھر سے نکل کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر پہنچے اور پوچھا: کیا یہاں ابوبکر موجود ہیں؟ گھر والوں نے کہا: نہیں، تو وہ سمجھ گئے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوں گے۔ پس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سلام کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے مبارک کا رنگ متغیر ہونے لگا یہاں تک کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ڈر گئے کہ کہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو کوئی ناگوار بات نہ کہی جائے، چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم، میں ہی زیادہ زیادتی کرنے والا تھا۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! بے شک اللہ نے مجھے تمہاری طرف مبعوث کیا تو تم سب نے کہا: تم جھوٹ بولتے ہو، جبکہ ابوبکر نے کہا: آپ نے سچ فرمایا، اور انہوں نے اپنی جان اور مال سے میری غم خواری کی۔ تو کیا تم میرے لیے میرے ساتھی کو چھوڑ دو گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔ راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کبھی اذیت نہیں دی گئی۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 297]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3461، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4129، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1695»
«صحيح البخاري: 18/7,303/8»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3461، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4129، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1695»
«صحيح البخاري: 18/7,303/8»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Fada'il al-Sahabah Hadith 297 in Urdu
أبو بكر الصديق ← أبو بكر الصديق