🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. باب الحث عَلَى سور وآيات مخصوصة
باب: مخصوص سورتوں اور آیتوں (کی تلاوت) کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1011
وعنه: أنَّ رَجُلًا سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ: «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» يُرَدِّدُهَا فَلَمَّا أصْبَحَ جَاءَ إِلَى رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ وَكَانَ الرَّجُلُ يَتَقَالُّهَا، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ القُرْآنِ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» بار بار دہراتے ہوئے پڑھتے سنا، جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا، اور وہ آدمی گویا اسے (یعنی اس عمل کو) کم سمجھ رہا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً یہ (سورت) تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1011]
وضاحت: «يَتَقَالُّهَا» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فتح الباری میں فرماتے ہیں: ” «يَتَقَالُّهَا» لام کی تشدید کے ساتھ ہے، اس کی اصل «يَتَقَالَلُهَا» ہے، یعنی وہ اسے تھوڑا (کم) سمجھتا تھا۔“ (فتح الباری 9/75)
یہ حدیث پچھلی حدیث (نمبر 1010) میں گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1461)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5013)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5013
لتعدل ثلث القرآن
صحيح البخاري
5015
يقرأ ثلث القرآن في ليلة
صحيح البخاري
7374
إنها لتعدل ثلث القرآن
صحيح البخاري
6643
إنها لتعدل ثلث القرآن
سنن أبي داود
1461
إنها لتعدل ثلث القرآن
سنن النسائى الصغرى
996
إنها لتعدل ثلث القرآن
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
574
والذي نفسي بيده، إنها لتعدل ثلث القرآن
رياض الصالحين
1010
رياض الصالحين
1011
Riyad al-Salihin Hadith 1011 in Urdu