🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
191. باب فضل صلاة الجماعة
باب: باجماعت نماز کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1069
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَلْقَى اللهَ تَعَالَى غدًا مُسْلِمًا، فَلْيُحَافِظْ عَلَى هؤُلاَءِ الصَّلَوَاتِ حَيْثُ يُنَادَى بِهِنَّ، فَإنَّ اللهَ شَرَعَ لِنَبِيِّكم - صلى الله عليه وسلم - سُنَنَ الهُدَى، وَإنَّهُنَّ مِنْ سُنَنِ الهُدَى، وَلَوْ أنَّكُمْ صَلَّيْتُمْ في بُيُوتِكم كَمَا يُصَلِّي هذا المُتَخَلِّفُ فِي بَيْتِهِ لَتَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ، وَلَوْ تَرَكْتُمْ سُنَّة نَبِيِّكُم لَضَلَلْتُمْ، وَلَقَدْ رَأيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنْهَا إلاَّ مُنَافِقٌ مَعْلُومُ النِّفَاقِ، وَلَقَدْ كَانَ الرَّجُلُ يُؤتَى بهِ، يُهَادَى بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ حَتَّى يُقَامَ في الصَّفِّ. رَوَاهُ مُسلِم.
وفي رواية لَهُ قَالَ: إنّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - عَلَّمَنَا سُنَنَ الهُدَى؛ وإنَّ مِنْ سُنَنِ الهُدَى الصَّلاَةَ في المَسْجِدِ الَّذِي يُؤَذَّنُ فِيهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جسے یہ بات خوش کرے کہ وہ کل (قیامت کے دن) اللہ تعالیٰ سے مسلمان ہونے کی حالت میں ملے تو وہ ان نمازوں کی حفاظت کرے جہاں ان کے لیے اذان دی جاتی ہے، کیونکہ اللہ نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہدایت کے طریقے مقرر فرمائے ہیں، اور یہ (نمازیں) ہدایت کے طریقوں میں سے ہیں۔ اور اگر تم اپنے گھروں میں نماز پڑھو جیسا کہ یہ پیچھے رہنے والا اپنے گھر میں پڑھتا ہے تو تم اپنے نبی کی سنت کو چھوڑ دو گے، اور اگر تم اپنے نبی کی سنت کو چھوڑ دو گے تو گمراہ ہو جاؤ گے۔ اور ہم نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ اس (باجماعت نماز) سے صرف وہی منافق پیچھے رہتا تھا جس کا نفاق معلوم (اور واضح) ہوتا، اور (بیمار) آدمی کو دو آدمیوں کے درمیان سہارا دے کر لایا جاتا یہاں تک کہ اسے صف میں کھڑا کر دیا جاتا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے، انہوں نے کہا: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہدایت کے طریقے سکھائے، اور ہدایت کے طریقوں میں سے اس مسجد میں نماز پڑھنا ہے جس میں اذان دی جاتی ہو۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1069]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 124 (654) (256) و(257).
وضاحت: «يُهَادَى» : امام نووی رحمہ اللہ (شرح صحیح مسلم 3/135، حدیث 655 کے تحت) فرماتے ہیں: ” «یہادی» کا معنی یہ ہے کہ دو آدمی اسے دونوں طرف سے اس کے بازوؤں سے پکڑیں اور وہ ان دونوں پر ٹیک لگا کر چلے۔“

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
1488
الله شرع لنبيكم سنن الهدى وإنهن من سنن الهدى ولو أنكم صليتم في بيوتكم كما يصلي هذا المتخلف في بيته لتركتم سنة نبيكم ولو تركتم سنة نبيكم لضللتم وما من رجل يتطهر فيحسن الطهور ثم يعمد إلى مسجد من هذه المساجد إلا كتب الله له بكل خطوة يخ
صحيح مسلم
1487
علمنا سنن الهدى وإن من سنن الهدى الصلاة في المسجد الذي يؤذن فيه
سنن أبي داود
550
حافظوا على هؤلاء الصلوات الخمس حيث ينادى بهن فإنهن من سنن الهدى وإن الله شرع لنبيه سنن الهدى ولقد رأيتنا وما يتخلف عنها إلا منافق بين النفاق ولقد رأيتنا وإن الرجل ليهادى بين الرجلين حتى يقام في الصف وما منكم من أحد إلا وله مسجد في بيته ولو صليتم في بيوتكم
رياض الصالحين
1069
Riyad al-Salihin Hadith 1069 in Urdu