الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
201. باب سنة المغرب بعدها وقبلها
باب: مغرب کے بعد اور اس سے پہلے کی سنتیں
حدیث نمبر: 1123
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: لَقَدْ رَأيْتُ كِبَارَ أصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ عِندَ المَغْرِبِ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے بڑے صحابہ کو دیکھا کہ وہ مغرب (کی اذان) کے وقت ستونوں کی طرف سبقت کرتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1123]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1123]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 134 (503).
وضاحت: «يَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «يبتدرون» یعنی ایک دوسرے سے آگے بڑھتے تھے، اور «السواري» «سارية» (ستون) کی جمع ہے، گویا ان کی طرف سبقت کرنے سے ان کا مقصد یہ تھا کہ ان کے ذریعے اپنے آگے سے گزرنے والوں سے آڑ (سترہ) حاصل کریں، کیونکہ وہ اکیلے اکیلے نماز پڑھتے تھے۔ (فتح الباری 2/141)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
503
| كبار أصحاب النبي يبتدرون السواري عند المغرب |
صحيح مسلم |
1938
| نصلي على عهد النبي ركعتين بعد غروب الشمس قبل صلاة المغرب فقلت له أكان رسول الله صلاهما قال كان يرانا نصليهما فلم يأمرنا ولم ينهنا |
سنن أبي داود |
1282
| صليت الركعتين قبل المغرب على عهد رسول الله |
سنن ابن ماجه |
1163
| المؤذن ليؤذن على عهد رسول الله فيرى أنها الإقامة من كثرة من يقوم فيصلي الركعتين قبل المغرب |
رياض الصالحين |
1123
| |
رياض الصالحين |
1124
|
Riyad al-Salihin Hadith 1123 in Urdu