الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. باب الحث عَلَى الازدياد من الخير في أواخر العمر
باب: عمر کے آخری حصے میں نیکیوں میں اضافہ کرنے کی ترغیب
حدیث نمبر: 113
الثاني: عن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَ عمر - رضي الله عنه - يُدْخِلُنِي مَعَ أشْيَاخِ بَدرٍ فكأنَّ بَعْضَهُمْ وَجَدَ في نفسِهِ، فَقَالَ: لِمَ يَدْخُلُ هَذَا معنا ولَنَا أبْنَاءٌ مِثلُهُ؟! فَقَالَ عُمَرُ: إنَّهُ منْ حَيثُ عَلِمْتُمْ! فَدعانِي ذاتَ يَومٍ فَأدْخَلَنِي مَعَهُمْ فما رَأيتُ أَنَّهُ دعاني يَومَئذٍ إلاَّ لِيُرِيَهُمْ، قَالَ: مَا تقُولُون في قولِ الله: ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ﴾؟ [الفتح: ١] فَقَالَ بعضهم: أُمِرْنَا نَحْمَدُ اللهَ وَنَسْتَغْفِرُهُ إِذَا نَصَرنَا وَفَتحَ عَلَيْنَا، وَسَكتَ بَعْضُهُمْ فَلَمْ يَقُلْ شَيئًا. فَقَالَ لي: أَكَذلِكَ تقُول يَا ابنَ عباسٍ؟ فقلت: لا. قَالَ: فما تقول؟ قُلْتُ: هُوَ أجَلُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - أعلَمَهُ لَهُ، قَالَ: ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ﴾ وذلك علامةُ أجَلِكَ ﴿فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا﴾ فَقَالَ عمر - رضي الله عنه: مَا أعلم مِنْهَا إلاَّ مَا تقول. رواه البخاري.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مجھے بدر کے بزرگوں کے ساتھ (اپنی مجلس میں) شامل کرتے تھے، تو گویا ان میں سے بعض نے دل میں (ناگواری) محسوس کی اور کہا: یہ ہمارے ساتھ کیوں شامل ہوتا ہے جبکہ ہمارے بھی اس جیسے بیٹے ہیں؟! تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ ان میں سے ہے جن (کا مقام) تم جانتے ہو! پھر ایک دن انہوں نے مجھے بلایا اور ان کے ساتھ شامل کیا، تو میں سمجھ گیا کہ انہوں نے مجھے اس دن صرف اس لیے بلایا تھا کہ انہیں (میرا علم) دکھائیں۔ انہوں نے کہا: تم اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں کیا کہتے ہو: ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ جائے“؟ (سورۃ النصر: 1) تو ان میں سے بعض نے کہا: ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ جب اللہ ہماری مدد کرے اور ہمیں فتح دے تو ہم اللہ کی حمد کریں اور اس سے بخشش مانگیں۔ اور بعض خاموش رہے اور کچھ نہ کہا۔ تو انہوں نے مجھ سے کہا: اے ابن عباس! کیا تم بھی ایسا ہی کہتے ہو؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: تو پھر تم کیا کہتے ہو؟ میں نے کہا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات (کا وقت) ہے جس کی اللہ نے آپ کو خبر دی، فرمایا: ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ جائے“ اور یہ آپ کی وفات کی علامت ہے، ”تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے اور اس سے بخشش مانگیے، بے شک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں بھی اس (سورت) کے بارے میں وہی جانتا ہوں جو تم کہتے ہو۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 113]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 113]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 189 (4294).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4294
| ما تقولون في إذا جاء نصر الله والفتح ورأيت الناس يدخلون في دين الله أفواجا |
رياض الصالحين |
113
|
Riyad al-Salihin Hadith 113 in Urdu