الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
221. باب فضل السحور وتأخيره مَا لَمْ يخش طلوع الفجر
باب: سحری کی فضیلت اور جب تک طلوعِ فجر کا اندیشہ نہ ہو اسے مؤخر کرنا
حدیث نمبر: 1232
وعن عمرو بن العاص - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «فَصْلُ مَا بَيْنَ صِيَامِنَا وصِيَامِ أهْلِ الكِتَابِ، أكْلَةُ السَّحَرِ» . رواه مسلم.
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے روزوں اور اہلِ کتاب کے روزوں کے درمیان فرق سحری کا کھانا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1232]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1232]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 130 - 131 (1096) (46).
وضاحت: «أَكْلَةُ السَّحَرِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا معنی یہ ہے کہ ہمارے روزوں اور ان کے روزوں کے درمیان فرق اور امتیاز کرنے والی چیز سحری ہے، کیونکہ وہ سحری نہیں کھاتے اور ہمارے لیے سحری کھانا مستحب ہے۔ اور «أكلة السحر» سے مراد سحری ہے، اور یہ ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ ہے، ہم نے اسے اسی طرح ضبط کیا ہے اور جمہور نے بھی اسی طرح ضبط کیا ہے، اور ہمارے علاقوں کی روایات میں یہی مشہور ہے۔ اس سے مراد ایک بار کا کھانا ہے، جیسے «غدوة» (صبح کا کھانا) اور «عشوة» (شام کا کھانا)، خواہ اس میں کھانا زیادہ ہو۔ رہا «الأُكلة» ضمہ کے ساتھ تو اس کا معنی لقمہ ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/198)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
2168
| فصل ما بين صيامنا وصيام أهل الكتاب أكلة السحور |
صحيح مسلم |
2550
| فصل ما بين صيامنا وصيام أهل الكتاب أكلة السحر |
جامع الترمذي |
709
| فصل ما بين صيامنا وصيام أهل الكتاب أكلة السحر |
سنن أبي داود |
2343
| فصل ما بين صيامنا وصيام أهل الكتاب أكلة السحر |
رياض الصالحين |
1232
|
Riyad al-Salihin Hadith 1232 in Urdu