🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
234. باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1291
وعن سَلمَانَ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «رِبَاطُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ، وَإنْ مَاتَ جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ، وَأُجْرِيَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ، وَأَمِنَ الفَتَّانَ» رواه مسلم.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ایک دن اور ایک رات سرحد پر پہرہ دینا ایک مہینے کے روزوں اور قیام سے بہتر ہے، اور اگر وہ (اسی حالت میں) فوت ہو جائے تو اس کا وہ عمل جو وہ کرتا تھا اس پر جاری رہتا ہے، اور اس کا رزق اس پر جاری کر دیا جاتا ہے، اور وہ فتنے میں ڈالنے والے (قبر کے آزمائش کرنے والوں) سے محفوظ رہتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1291]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 50 (1913) (163).
وضاحت: «الفَتَّانَ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ”اور اس کا رزق اس پر جاری کر دیا جاتا ہے“ شہداء کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے موافق ہے: ”وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں، انہیں رزق دیا جاتا ہے“، اور احادیث میں ہے کہ شہداء کی روحیں جنت کے پھل کھاتی ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان ”أمن الفتان“ میں (أمن) کو دو طرح ضبط کیا گیا ہے: ایک (أَمِنَ) ہمزہ کے زبر اور میم کے زیر کے ساتھ بغیر واو کے، اور دوسرا (أُومِنَ) ہمزہ کے پیش اور واو کے ساتھ۔ اور (الفتان) کے بارے میں قاضی (عیاض) نے کہا: اکثر کی روایت فاء کے پیش کے ساتھ (الفُتّان) ہے جو ”فاتن“ کی جمع ہے، اور کہا: طبری کی روایت فاء کے زبر کے ساتھ ہے، اور ابوداود کی سنن کی روایت میں ہے: ”وہ قبر کے فتنے میں ڈالنے والوں سے امن دیا جاتا ہے“۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 7/55)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
4938
رباط يوم وليلة خير من صيام شهر وقيامه
جامع الترمذي
1665
رباط يوم في سبيل الله أفضل
سنن النسائى الصغرى
3169
من رابط يوما وليلة في سبيل الله كان له كأجر صيام شهر وقيامه من مات مرابطا أجري له مثل ذلك من الأجر وأجري عليه الرزق وأمن من الفتان
سنن النسائى الصغرى
3170
من رابط في سبيل الله يوما وليلة كانت له كصيام شهر وقيامه فإن مات جرى عليه عمله الذي كان يعمل وأمن الفتان وأجري عليه رزقه
رياض الصالحين
1291
Riyad al-Salihin Hadith 1291 in Urdu