🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
234. باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1297
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ مِنْ أصْحَابِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - بِشِعبٍ فِيهِ عُيَيْنَةٌ مِنْ مَاءٍ عَذْبَة، فَأعْجَبَتْهُ، فَقَالَ: لَو اعْتَزَلْتُ النَّاسَ فَأقَمْتُ في هَذَا الشِّعْبِ، وَلَنْ أفْعَلَ حَتَّى أسْتَأْذِنَ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فذكَرَ ذَلِكَ لرسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «لاَ تَفعلْ؛ فَإنَّ مُقامَ أَحَدِكُمْ في سَبيلِ اللهِ أفْضَلُ مِنْ صَلاَتِهِ في بَيْتِهِ سَبْعِينَ عَامًا، أَلاَ تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ الله لَكُمْ، وَيُدْخِلَكُمُ الجَنَّةَ؟ أُغْزُوا في سَبيلِ الله، من قَاتَلَ في سَبِيلِ اللهِ فُوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الجَنَّةُ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
وَ«الفُوَاقُ» : مَا بَيْنَ الحَلْبَتَيْنِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک آدمی ایک گھاٹی سے گزرا جس میں میٹھے پانی کا ایک چھوٹا سا چشمہ تھا، وہ اسے اچھا لگا، تو اس نے کہا: کاش میں لوگوں سے الگ ہو کر اس گھاٹی میں رہائش اختیار کر لوں، اور میں ایسا ہرگز نہیں کروں گا جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت نہ لے لوں۔ چنانچہ اس نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو، کیونکہ تم میں سے کسی کا اللہ کی راہ میں (ڈٹ کر) کھڑا ہونا اس کے اپنے گھر میں ستر سال نماز پڑھنے سے افضل ہے، کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخش دے اور تمہیں جنت میں داخل کر دے؟ اللہ کی راہ میں جہاد کرو، جو اللہ کی راہ میں اونٹنی کے دو بار دودھ دوہنے کے درمیانی وقفے کے برابر (بھی) لڑا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«الفُوَاقُ»: دو مرتبہ دودھ دوہنے کا درمیانی وقفہ۔ [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1297]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1650).
قال الشيخ الألباني: حسن، التعليق الرغيب (2 / 174) (الترمذي 1650)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
1650
مقام أحدكم في سبيل الله أفضل من صلاته في بيته سبعين عاما ألا تحبون أن يغفر الله لكم ويدخلكم الجنة اغزو في سبيل الله من قاتل في سبيل الله فواق ناقة وجبت له الجنة
رياض الصالحين
1297
Riyad al-Salihin Hadith 1297 in Urdu