🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
234. باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1302
وعن أَبي بكر بن أَبي موسى الأشعريِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبي - رضي الله عنه - وَهُوَ بَحَضْرَةِ العَدُوِّ، يقول: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ أبْوَابَ الجَنَّةِ تَحْتَ ظِلاَلِ السُّيُوفِ» فَقَامَ رَجُلٌ رَثُّ الهَيْئَةِ، فَقَالَ: يَا أَبَا مُوسَى أَأَنْتَ سَمِعْتَ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، فَرَجَعَ إِلَى أصْحَابِهِ، فَقَالَ: أقْرَأُ عَلَيْكُم السَّلاَمَ، ثُمَّ كَسَرَ جَفْنَ سَيْفِهِ فَألْقَاهُ، ثُمَّ مَشَى بِسَيْفِهِ إِلَى العَدُوِّ فَضَربَ بِهِ حَتَّى قُتِلَ. رواه مسلم.
ابوبکر بن ابی موسیٰ اشعری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ) رضی اللہ عنہ کو دشمن کے سامنے یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جنت کے دروازے تلواروں کے سائے تلے ہیں۔“ تو ایک خستہ حال آدمی کھڑا ہوا اور کہا: اے ابوموسیٰ! کیا آپ نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ تو وہ اپنے ساتھیوں کی طرف لوٹا اور کہا: میں تمہیں (الوداعی) سلام کہتا ہوں، پھر اس نے اپنی تلوار کی میان توڑ کر پھینک دی، پھر اپنی تلوار لے کر دشمن کی طرف چل پڑا اور اس سے (دشمن کو) مارتا رہا یہاں تک کہ شہید ہو گیا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1302]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 45 (1902) (146).
وضاحت: «جَفْنَ» : تلواروں کے ”جفون“ سے مراد ان کی میانیں ہیں، اس کا واحد ”جَفْن“ ہے۔ (النہایہ 1/280)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
4916
أبواب الجنة تحت ظلال السيوف
جامع الترمذي
1659
أبواب الجنة تحت ظلال السيوف
رياض الصالحين
1302
Riyad al-Salihin Hadith 1302 in Urdu