الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
234. باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1315
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: انْطَلَقَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - وَأصْحَابُهُ حَتَّى سَبَقُوا المُشْرِكِينَ إِلَى بَدْرٍ، وَجَاءَ المُشْرِكُونَ، فَقَالَ رَسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَقْدمَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ إِلَى شَيْءٍ حَتَّى أكُونَ أنَا دُونَهُ» . فَدَنَا المُشْرِكُونَ، فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «قُومُوا إِلَى جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّماوَاتُ وَالأرْضُ» قَالَ: يَقُولُ عُمَيْرُ بن الحُمَامِ الأنْصَارِيُّ رضي الله عنه: يَا رسولَ اللهِ، جَنَّةٌ عَرْضُهَا السَّماوَاتُ وَالأرْضُ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ: بَخٍ بَخٍ؟ فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا يَحْمِلُكَ عَلَى قَولِكَ بَخٍ بَخٍ؟» قَالَ: لاَ وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ إِلاَّ رَجَاءَ أَنْ أَكُونَ مِنْ أهْلِهَا، قَالَ: «فَإنَّكَ مِنْ أهْلِهَا» فَأخْرَجَ تَمَرَاتٍ مِنْ قَرَنِهِ، فَجَعَلَ يَأكُلُ مِنْهُنَّ، ثُمَّ قَالَ: لَئِنْ أَنَا حَييتُ حَتَّى آكُلَ تَمَرَاتِي هذِهِ إنّهَا لَحَياةٌ طَوِيلَةٌ، فَرَمَى بِمَا كَانَ مَعَهُ مِنَ التَّمْرِ، ثُمَّ قَاتَلَهُمْ حَتَّى قُتِلَ. رواه مسلم.
«القَرَن» بفتح القاف والراء: هُوَ جُعْبَةُ النشَّابِ.
«القَرَن» بفتح القاف والراء: هُوَ جُعْبَةُ النشَّابِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ روانہ ہوئے یہاں تک کہ مشرکین سے پہلے بدر پہنچ گئے، اور مشرکین (بھی) آ گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص کسی چیز کی طرف پیش قدمی نہ کرے جب تک کہ میں اس سے آگے نہ ہوں۔“ پھر مشرکین قریب آ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو اس جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔“ (راوی) کہتے ہیں: عمیر بن حمام انصاری رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! (کیا) ایسی جنت جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین (کے برابر) ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: واہ واہ! (بَخٍ بَخٍ) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں ’واہ واہ‘ کہنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، اللہ کی قسم اے اللہ کے رسول! (کسی اور چیز نے نہیں) سوائے اس امید کے کہ میں اس (جنت) والوں میں سے ہو جاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو یقیناً تم اس کے اہل میں سے ہو۔“ پھر انہوں نے اپنے ترکش سے کچھ کھجوریں نکالیں اور ان میں سے کھانے لگے، پھر کہا: اگر میں اتنی دیر زندہ رہا کہ اپنی یہ کھجوریں کھا لوں تو یہ تو ایک لمبی زندگی ہے۔ چنانچہ جو کھجوریں ان کے پاس تھیں انہیں پھینک دیا، پھر ان (مشرکین) سے لڑے یہاں تک کہ شہید ہو گئے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«القَرَن» قاف اور راء کے زبر کے ساتھ: تیروں کا ترکش۔ [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1315]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«القَرَن» قاف اور راء کے زبر کے ساتھ: تیروں کا ترکش۔ [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1315]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 44 (1901) (145).
وضاحت: «بَخٍ بَخٍ» : یہ ایسا کلمہ ہے جو کسی چیز کی تعریف اور اس پر خوشی کے وقت کہا جاتا ہے، اور مبالغہ کے لیے اسے دہرایا جاتا ہے، اس کا معنی معاملے کی عظمت اور بڑائی کا اظہار ہے۔ (النہایہ 1/101)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
4915
| إن لنا طلبة فمن كان ظهره حاضرا فليركب معنا فجعل رجال يستأذنونه في ظهرانهم في عل والمدينة فقال لا إلا من كان ظهره حاضرا فانطلق رسول الله وأصحابه حتى سبقوا المشركين إلى بدر وجاء المشركون فقال رسول الله لا يقدمن أحد منكم إلى شيء حتى أكون أنا دونه فدنا المشرك |
سنن أبي داود |
2618
| بعث النبي بسبسة عينا ينظر ما صنعت عير أبي سفيان |
رياض الصالحين |
1315
|
Riyad al-Salihin Hadith 1315 in Urdu