الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
254. باب تحريم الغيبة والأمر بحفظ اللسان
باب: غیبت کی حرمت اور زبان کی حفاظت کا حکم
حدیث نمبر: 1522
وعن مُعَاذٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْني بِعَمَلٍ يُدْخِلُني الجَنَّةَ وَيُبَاعِدُني مِنَ النَّارِ؟ قَالَ: «لَقَدْ سَألتَ عَنْ عَظيمٍ، وإنَّهُ لَيَسيرٌ عَلَى مَنْ يَسَّرَهُ اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ: تَعْبُدُ اللهَ لاَ تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلاَةَ، وتُؤتِي الزَّكَاةَ، وتَصُومُ رَمَضَانَ، وتَحُجُّ البَيْتَ» ثُمَّ قَالَ: «ألاَ أدُلُّكَ عَلَى أبْوابِ الخَيْرِ؟ الصَّوْمُ جُنَّةٌ، وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الخَطِيئَةَ كَما يُطْفِئُ المَاءُ النَّارَ، وَصَلاَةُ الرَّجُلِ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ» ثُمَّ تَلا: ﴿تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ المَضَاجِعِ﴾ حَتَّى بَلَغَ ﴿يَعْمَلُونَ﴾ [النور: ١٦] ثُمَّ قَالَ: «ألا أُخْبِرُكَ بِرَأسِ الأَمْرِ، وَعَمُودِهِ، وَذِرْوَةِ سِنَامِهِ» قُلْتُ: بَلَى يَا رسولَ اللهِ، قَالَ: «رَأسُ الأمْر الإسْلامُ، وَعَمُودُهُ الصَّلاَةُ، وَذِرْوَةِ سِنَامِهِ الجِهادُ» ثُمَّ قَالَ: «ألاَ أُخْبِرُكَ بِمِلاكِ ذَلِكَ كُلِّهِ!» قُلْتُ: بلَى يَا رَسولَ اللهِ، فَأخَذَ بِلِسانِهِ وقال: «كُفَّ عَلَيْكَ هَذَا» قُلْتُ: يَا رسولَ الله وإنَّا لَمُؤاخَذُونَ بما نَتَكَلَّمُ بِهِ؟ فقالَ: «ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ! وَهَلْ يَكُبُّ الناسَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ إِلاَّ حَصَائِدُ أَلْسِنَتِهِمْ؟» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» ، وَقَدْ سبق شرحه في باب قبل هَذَا.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے اور جہنم سے دور کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ایک بہت بڑی بات کا سوال کیا ہے، اور بے شک یہ اس شخص کے لیے آسان ہے جس پر اللہ تعالیٰ اسے آسان کر دے: تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکاۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور بیت اللہ کا حج کرو۔“ پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں بھلائی کے دروازے نہ بتاؤں؟ روزہ ڈھال ہے، اور صدقہ گناہ کو اس طرح بجھا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے، اور آدمی کا رات کے درمیانی حصے میں نماز پڑھنا (بھی)۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں…“ یہاں تک کہ ”…جو وہ عمل کیا کرتے تھے“ تک پہنچے۔ (سورۃ السجدہ: 16-17) پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں (دین کے) معاملے کا سر، اس کا ستون اور اس کی کوہان کی چوٹی نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاملے کا سر اسلام ہے، اس کا ستون نماز ہے اور اس کی کوہان کی چوٹی جہاد ہے۔“ پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں ان سب کی بنیاد نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان پکڑی اور فرمایا: ”اسے اپنے قابو میں رکھو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم جو باتیں کرتے ہیں ان پر بھی ہماری پکڑ ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں تمہیں گم پائے! لوگوں کو جہنم میں ان کے چہروں کے بل ان کی زبانوں کی کاٹی ہوئی کھیتیاں (یعنی زبان کے گناہ) ہی تو گرائیں گی۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے، اور اس کی شرح اس سے پہلے ایک باب میں گزر چکی ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1522]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے، اور اس کی شرح اس سے پہلے ایک باب میں گزر چکی ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1522]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (3973)، والترمذي (2616).
وضاحت: «وَقَدْ سَبَقَ شَرْحُهُ فِي بَابٍ قَبْلَ هٰذَا» : اس (حدیث کی شرح) کتاب میں اس سے پہلے کہیں نہیں آئی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3973) (الترمذي 2616)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
2616
| تعبد الله ولا تشرك به شيئا تقيم الصلاة تؤتي الزكاة تصوم رمضان تحج البيت |
سنن ابن ماجه |
3973
| تعبد الله لا تشرك به شيئا تقيم الصلاة تؤتي الزكاة تصوم رمضان تحج البيت الصوم جنة الصدقة تطفئ الخطيئة كما يطفئ النار الماء صلاة الرجل من جوف الليل قرأ تتجافى جنوبهم عن المضاجع حتى بلغ جزاء بما كانوا يعملون |
مشكوة المصابيح |
29
| تعبد الله ولا تشرك به شيئا وتقيم الصلاة وتؤتي الزكاة وتصوم رمضان وتحج البيت |
رياض الصالحين |
1522
|
Riyad al-Salihin Hadith 1522 in Urdu