🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
282. باب النهي عن تعذيب العبد والدابة والمرأة والولد بغير سبب شرعي أَوْ زائد عَلَى قدر الأدب
باب: غلام، جانور، بیوی اور بچے کو کسی شرعی سبب کے بغیر یا ادب سکھانے کی حد سے بڑھ کر سزا دینے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1607
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: رأى رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - حِمَارًا مَوْسُومَ الوَجْهِ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: «واللهِ لا أسِمُهُ إِلاَّ أقْصَى شَيْءٍ مِنَ الوَجْهِ» وأمَرَ بِحِمَارِهِ فَكُوِيَ في جَاعِرَتَيْهِ، فَهُوَ أوَّلُ مَنْ كَوَى الجَاعِرَتَيْنِ. رواه مسلم.
«الجَاعِرَتَانِ» : نَاحِيَةُ الوَرِكَيْنِ حَوْلَ الدُّبُرِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدھا دیکھا جس کے چہرے پر داغ لگایا گیا تھا تو آپ نے اسے ناپسند فرمایا۔ (اس پر) انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں اسے چہرے سے سب سے دور والی جگہ پر ہی داغ لگاؤں گا۔ پھر انہوں نے اپنے گدھے کے بارے میں حکم دیا تو اس کے دونوں سرینوں پر داغ لگایا گیا، چنانچہ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے دونوں سرینوں پر داغ لگایا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الجَاعِرَتَانِ»: دبر کے اردگرد دونوں کولہوں کا کنارہ۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1607]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 163 (2118) (108).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 1607 in Urdu