🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
282. باب النهي عن تعذيب العبد والدابة والمرأة والولد بغير سبب شرعي أَوْ زائد عَلَى قدر الأدب
باب: غلام، جانور، بیوی اور بچے کو کسی شرعی سبب کے بغیر یا ادب سکھانے کی حد سے بڑھ کر سزا دینے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1606
وعن هِشام بن حكيمِ بن حِزَامٍ رضي الله عنهم: أنَّه مَرَّ بالشَّامِ عَلَى أُنَاسٍ مِنَ الأَنْبَاطِ، وَقَدْ أُقيِمُوا في الشَّمْسِ، وَصُبَّ عَلَى رُؤُوسِهِمُ الزَّيْتُ! فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قيل: يُعَذَّبُونَ في الخَرَاجِ - وفي رواية: حُبِسُوا في الجِزْيَةِ - فَقَالَ هِشَامٌ: أشهدُ لَسَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «إنَّ اللهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ النَّاس في الدُّنْيَا» . فَدَخَلَ عَلَى الأمِيرِ، فَحَدَّثَهُ، فَأَمَرَ بِهِمْ فَخُلُّوا. رواه مسلم.
«الأنباط» الفلاحون مِنَ العَجَمِ.
سیدنا ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ شام میں انباط کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جنہیں دھوپ میں کھڑا کیا گیا تھا اور ان کے سروں پر تیل ڈالا گیا تھا، انہوں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ کہا گیا: انہیں خراج (کی وجہ) سے عذاب دیا جا رہا ہے — اور ایک روایت میں ہے: انہیں جزیہ (کی وجہ) سے قید کیا گیا ہے — تو سیدنا ہشام رضی اللہ عنہ نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے ہیں۔“ پھر وہ امیر کے پاس گئے اور اسے یہ حدیث سنائی تو اس نے ان کے بارے میں حکم دیا اور انہیں چھوڑ دیا گیا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الأَنْبَاطُ»: عجمی کسان۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1606]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 31 (2613) (117) و(118).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
6660
الله يعذب الذين يعذبون الناس في الدنيا
صحيح مسلم
6658
الله يعذب الذين يعذبون الناس في الدنيا
صحيح مسلم
6658
الله يعذب الذين يعذبون في الدنيا
سنن أبي داود
3045
الله يعذب الذين يعذبون الناس في الدنيا
رياض الصالحين
1606
Riyad al-Salihin Hadith 1606 in Urdu