الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
289. باب مَا يتوهم أنَّه رياء وليس هُوَ رياء
باب: وہ چیز جس کے بارے میں ریاکاری کا گمان ہوتا ہے حالانکہ وہ ریاکاری نہیں
حدیث نمبر: 1621
وعن أَبي ذرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قِيلَ لِرسولِ الله - صلى الله عليه وسلم: أرَأيْتَ الرَّجُلَ الَّذِي يَعْمَلُ العَمَلَ مِنَ الخَيْرِ، وَيَحْمَدُهُ النَّاسُ عَلَيْهِ؟ قَالَ: «تِلْكَ عَاجِلُ بُشْرَى المُؤْمِنِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: آپ اس آدمی کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو کوئی نیک عمل کرتا ہے اور لوگ اس پر اس کی تعریف کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ مومن کے لیے جلد ملنے والی خوشخبری ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1621]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1621]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 44 (2642) (166).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کا معنی یہ ہے کہ یہ اس کے لیے بھلائی کی جلد ملنے والی خوشخبری ہے، اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہے اور اس سے محبت کرتا ہے ...“ (شرح صحیح مسلم للنووی 8/359)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
6721
| تلك عاجل بشرى المؤمن |
سنن ابن ماجه |
4225
| ذلك عاجل بشرى المؤمن |
رياض الصالحين |
1621
|
Riyad al-Salihin Hadith 1621 in Urdu