🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
290. باب تحريم النظر إِلَى المرأة الأجنبية والأمرد الحسن لغير حاجة شرعية
باب: کسی شرعی ضرورت کے بغیر اجنبی (نامحرم) عورت اور خوبصورت بے ریش لڑکے کی طرف دیکھنے کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1627
وعن أَبي سعيد - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَنْظُرُ الرَّجُلُ إِلَى عَوْرَةِ الرَّجُلِ، وَلاَ المَرْأَةُ إِلَى عَوْرَةِ المَرْأَةِ، وَلاَ يُفْضِي الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ في ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَلاَ تُفْضي المَرْأةُ إِلَى المَرْأَةِ في الثَّوْبِ الواحِدِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوسعید (خدری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی مرد کسی مرد کے ستر کی طرف نہ دیکھے، اور نہ کوئی عورت کسی عورت کے ستر کی طرف دیکھے، اور نہ کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں (برہنہ ہو کر) لیٹے، اور نہ کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں (برہنہ ہو کر) لیٹے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1627]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 183 (338) (74)، وجاء في رواية أخرى: «ولا ينظر إلى عرية الرجل وعرية المرأة» بدل «عورة الرجل وعورة المرأة» .
وضاحت: «وَلاَ يُفْضِي الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ في ثَوْبٍ وَاحِدٍ» : مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) شرح صحیح مسلم (2/226-227) میں فرماتے ہیں: ”یہ نہی تحریمی ہے جب ان دونوں کے درمیان کوئی حائل (رکاوٹ) نہ ہو۔ اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ دوسرے کے ستر کو اپنے بدن کے کسی بھی حصے سے چھونا حرام ہے، اور یہ متفق علیہ (مسئلہ) ہے۔ اور یہ ان چیزوں میں سے ہے جن میں ابتلا عام ہے اور حمام میں لوگوں کے اکٹھا ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ اس میں سستی برتتے ہیں، لہٰذا وہاں موجود شخص پر واجب ہے کہ اپنی نگاہ، اپنے ہاتھ وغیرہ کو دوسرے کے ستر سے بچائے، اور اپنے ستر کو دوسرے کی نگاہ اور دوسرے کے ہاتھ سے بچائے، خواہ وہ (حمام کا) نگران ہو یا کوئی اور۔“

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
768
لا ينظر الرجل إلى عورة الرجل لا المرأة إلى عورة المرأة لا يفضي الرجل إلى الرجل في ثوب واحد لا تفضي المرأة إلى المرأة في الثوب الواحد
جامع الترمذي
2793
لا ينظر الرجل إلى عورة الرجل لا تنظر المرأة إلى عورة المرأة لا يفضي الرجل إلى الرجل في الثوب الواحد لا تفضي المرأة إلى المرأة في الثوب الواحد
سنن أبي داود
4018
لا ينظر الرجل إلى عرية الرجل لا المرأة إلى عرية المرأة لا يفضي الرجل إلى الرجل في ثوب واحد لا تفضي المرأة إلى المرأة في ثوب
سنن ابن ماجه
661
لا تنظر المرأة إلى عورة المرأة لا ينظر الرجل إلى عورة الرجل
صحيح ابن خزيمة
72
لا ينظر الرجل إلى عورة الرجل ولا تنظر المرأة إلى عورة المرأة ولا يفضي الرجل إلى الرجل في الثوب الواحد ولا تفضي المرأة إلى المرأة في الثوب الواحد
رياض الصالحين
1627
Riyad al-Salihin Hadith 1627 in Urdu