الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
302. باب تحريم النياحة على الميت ولطم الخد وشق الجيب ونتف الشعر وحلقه والدعاء بالويل والثبور
باب: میت پر نوحہ کرنے، رخسار پیٹنے، گریبان چاک کرنے، بال نوچنے اور مونڈنے، اور ہلاکت و بربادی کی دہائی دینے کی حرمت
حدیث نمبر: 1665
وعن أَسِيد بن أبي أَسِيدٍ التابِعِيِّ، عن امْرَأةٍ مِنَ المُبَايِعاتِ، قالت: كان فِيما أخَذَ عَلَيْنَا رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فِي المَعْرُوفِ الَّذِي أخَذَ عَلَيْنَا أَنْ لاَ نَعْصِيَهُ فِيهِ: أَنْ لا نَخْمِشَ وَجْهًا، وَلاَ نَدْعُوَ وَيْلًا، وَلاَ نَشُقَّ جَيْبًا، وأنْ لاَ نَنْشُرَ شَعْرًا. رواه أبو داود بإسناد حسن.
اسید بن ابی اسید تابعی رحمہ اللہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) بیعت کرنے والی عورتوں میں سے ایک خاتون سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس نیکی کے بارے میں ہم سے یہ عہد لیا تھا کہ ہم اس میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی، اس میں یہ (بھی) تھا کہ ہم (مصیبت پر) چہرہ نہیں نوچیں گی، ہلاکت کی دہائی نہیں دیں گی، گریبان چاک نہیں کریں گی اور بال نہیں بکھیریں گی۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1665]
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1665]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3131).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3131)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
3131
| لا نخمش وجها ولا ندعو ويلا ولا نشق جيبا لا ننشر شعرا |
رياض الصالحين |
1665
|
Riyad al-Salihin Hadith 1665 in Urdu