🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
304. باب النهي عن التَّطَيُّرِ
باب: بدشگونی کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1675
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لا عَدْوَى وَلاَ طِيَرَةَ. وإنْ كَانَ الشُّؤمُ في شَيْءٍ فَفِي الدَّارِ، وَالمَرْأَةِ، والفَرَسِ» . متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ کوئی بیماری (خود بخود) متعدی ہوتی ہے اور نہ بدشگونی (کی کوئی حقیقت ہے)۔ اور اگر نحوست کسی چیز میں ہے تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1675]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 174 (5753)، ومسلم 7/ 34 (2225) (116).
وضاحت: شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مطلب یہ ہے کہ یہ تینوں چیزیں انسان کے ساتھ سب سے زیادہ رہنے والی ہیں: عورت اس کی بیوی، گھر اس کا مکان اور گھوڑا اس کی سواری۔ ان تینوں چیزوں میں کبھی نحوست ہوتی ہے؛ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آدمی کسی عورت سے شادی کرتا ہے اور اسے اس سے سوائے پریشانی اور تکلیف کے کچھ نہیں ملتا، اور گھر میں نحوست ہوتی ہے کہ (اس میں) اس کا دل تنگ رہتا ہے، کشادہ نہیں ہوتا اور وہ اس سے اکتا جاتا ہے، اور گھوڑا اب ہماری سواری نہیں بلکہ ہماری سواری گاڑیاں ہیں، بعض گاڑیوں میں نحوست ہوتی ہے کہ ان کے حادثات اور خرابیاں بہت ہوتی ہیں اور انسان ان سے تنگ آ جاتا ہے...“ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/274)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5753
لا عدوى لا طيرة الشؤم في ثلاث في المرأة والدار والدابة
صحيح البخاري
5772
لا عدوى لا طيرة إنما الشؤم في ثلاث في الفرس والمرأة والدار
صحيح البخاري
2099
لا عدوى
صحيح مسلم
5805
لا عدوى لا طيرة إنما الشؤم في ثلاثة المرأة والفرس والدار
سنن ابن ماجه
86
لا عدوى لا طيرة لا هامة أرأيت البعير يكون به الجرب فيجرب الإبل كلها قال ذلكم القدر فمن أجرب الأول
سنن ابن ماجه
3540
لا عدوى لا طيرة لا هامة البعير يكون به الجرب فتجرب به الإبل قال ذلك القدر فمن أجرب الأول
رياض الصالحين
1675
Riyad al-Salihin Hadith 1675 in Urdu