الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
316. باب ندب من حلف عَلَى يَمينٍ فرأى غيرها خيرًا مِنْهَا أَنْ يفعل ذَلِكَ المحلوف عَلَيْهِ ثُمَّ يُكَفِّر عن يمينه
باب: جس نے کسی بات پر قسم کھائی پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر دیکھا، اس کے لیے مستحب ہے کہ وہ (بہتر) کام کر لے جس کے بارے میں قسم کھائی تھی، پھر اپنی قسم کا کفارہ دے
حدیث نمبر: 1718
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لأَنْ يَلَجَّ أَحَدُكُمْ في يَمِينِهِ في أهْلِهِ آثَمُ لَهُ عِنْدَ اللهِ تَعَالَى مِنْ أَنْ يُعْطِي كَفَّارَتَهُ الَّتي فَرَضَ اللهُ
عَلَيْهِ» . متفق عَلَيْهِ.
قَوْلهُ: «يَلَجّ» بفتح اللام وتشديد الجيم أيْ: يَتَمَادَى فِيهَا، وَلاَ يُكَفِّرُ، وَقَولُهُ: «آثَمُ» هُوَ بالثاء المثلثة، أيْ: أَكْثَرُ إثْمًا.
عَلَيْهِ» . متفق عَلَيْهِ.
قَوْلهُ: «يَلَجّ» بفتح اللام وتشديد الجيم أيْ: يَتَمَادَى فِيهَا، وَلاَ يُكَفِّرُ، وَقَولُهُ: «آثَمُ» هُوَ بالثاء المثلثة، أيْ: أَكْثَرُ إثْمًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کا اپنے گھر والوں کے بارے میں اپنی قسم پر اڑے رہنا، اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کے لیے اس سے زیادہ گناہ کا باعث ہے کہ وہ اس کا وہ کفارہ ادا کر دے جو اللہ نے اس پر فرض کیا ہے۔“
(متفق علیہ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: «يَلَجَّ» لام کے فتحہ اور جیم کی تشدید کے ساتھ ہے، یعنی وہ اس (قسم) پر اڑا رہے اور کفارہ نہ دے۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: «آثَمُ» ثاء مثلثہ کے ساتھ ہے، یعنی زیادہ گناہ والا۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1718]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 160 (6625)، ومسلم 5/ 88 (1655) (26).
وضاحت: امام بیضاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مراد یہ ہے کہ آدمی جب کسی ایسی بات پر قسم کھائے جس کا تعلق اس کے گھر والوں سے ہو اور اس پر اصرار کرے تو یہ (اصرار) قسم توڑنے کی بہ نسبت گناہ میں زیادہ داخل کرنے والا اور گناہ تک زیادہ پہنچانے والا ہے؛ کیونکہ اس نے اللہ (کے نام) کو اپنی قسم کے لیے آڑ بنا لیا، حالانکہ اس سے منع کیا گیا ہے۔“ اسے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے۔ (فتح الباری 11/633)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6625
| يلج أحدكم بيمينه في أهله آثم له عند الله من أن يعطي كفارته التي افترض الله عليه |
صحيح مسلم |
4291
| يلج أحدكم بيمينه في أهله آثم له عند الله من أن يعطي كفارته التي فرض الله |
صحيفة همام بن منبه |
96
| يلج أحدكم بيمينه في أهله آثم له عند الله من أن يعطي كفارته التي فرض الله |
رياض الصالحين |
1718
|
Riyad al-Salihin Hadith 1718 in Urdu