الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
342. باب النهي عن الصلاة إِلَى القبور
باب: قبروں کی طرف (رخ کر کے) نماز پڑھنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1757
عن أَبي مَرْثَدٍ كَنَّازِ بْنِ الحُصَيْنِ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «لا تُصَلُّوا إِلَى القُبُورِ، وَلاَ تَجْلِسُوا عَلَيْهَا» . رواه مسلم.
سیدنا ابومرثد کناز بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قبروں کی طرف (رخ کر کے) نماز نہ پڑھو، اور نہ ان پر بیٹھو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1757]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1757]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 62 (972) (98).
وضاحت: امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ کسی مخلوق کی اس قدر تعظیم کی جائے کہ اس کی قبر کو مسجد بنا لیا جائے، اس فتنے کے ڈر سے جو اس پر اور اس کے بعد آنے والے لوگوں پر (واقع ہو سکتا ہے)۔“ اسے مصنف (امام نووی) نے صحیح مسلم کی اپنی شرح میں نقل کیا ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/52)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
761
| لا تصلوا إلى القبور لا تجلسوا عليها |
صحيح مسلم |
2251
| لا تصلوا إلى القبور لا تجلسوا عليها |
صحيح مسلم |
2250
| لا تجلسوا على القبور لا تصلوا إليها |
جامع الترمذي |
1050
| لا تجلسوا على القبور لا تصلوا إليها |
سنن أبي داود |
3229
| لا تجلسوا على القبور لا تصلوا إليها |
بلوغ المرام |
169
| لا تصلوا إلى القبور ولا تجلسوا عليها |
رياض الصالحين |
1757
|
Riyad al-Salihin Hadith 1757 in Urdu