الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
حدیث نمبر: 1820
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُقَاتِلَ المُسْلِمُونَ اليَهُودَ، حَتَّى يَخْتَبِئَ اليَهُودِيُّ مِنْ وَرَاء الحَجَرِ وَالشَّجَرِ. فَيَقُولُ الحَجَرُ وَالشَّجَرُ: يَا مُسْلِمُ هذَا يَهُودِيٌّ خَلْفِي تَعَالَ فَاقْتُلْهُ؛ إلاَّ الغَرْقَدَ فإنَّهُ مِنْ شَجَرِ اليَهُودِ» . متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ مسلمان یہودیوں سے جنگ کریں گے، یہاں تک کہ یہودی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپے گا تو پتھر اور درخت کہیں گے: اے مسلمان! یہ یہودی میرے پیچھے ہے، آؤ اسے قتل کر دو، سوائے غرقد (کے درخت) کے، کیونکہ وہ یہودیوں کے درختوں میں سے ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1820]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1820]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 51 (2926)، ومسلم 8/ 188 (2922) (82).
وضاحت: (شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) لفظ ”مسلمان“ پر غور کیجیے، مسلمان اور یہودی آپس میں جنگ کریں گے تو مسلمان ان پر زبردست فتح پائیں گے، یہاں تک کہ یہودی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپے گا تو پتھر اور درخت اللہ کے حکم سے بول اٹھیں گے اور کہیں گے: اے مسلمان! یہ یہودی میرے نیچے ہے، اسے قتل کر دو۔ پتھر اور درخت بولیں گے، کیوں؟ اس لیے کہ جنگ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان ہوگی، رہی عربوں اور یہودیوں کے درمیان جنگ، تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون غالب آئے گا؟ کیونکہ جو عربیت (قومیت) کی خاطر یہودیوں سے لڑتا ہے وہ حمیت اور عصبیت کی خاطر لڑتا ہے، اللہ عزوجل کے لیے نہیں، اور جب تک اس کی جنگ عربیت کے لیے ہو، دین اور اسلام کے لیے نہ ہو، وہ غالب نہیں آسکتا، الا یہ کہ اللہ چاہے، لیکن اگر ہم اسلام کی خاطر ان سے لڑیں اور ہم حقیقی طور پر اسلام پر قائم ہوں تو ان شاء اللہ ہم ہی غالب رہیں گے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/389)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2926
| لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا اليهود حتى يقول الحجر وراءه اليهودي يا مسلم هذا يهودي ورائي فاقتله |
صحيح مسلم |
7339
| لا تقوم الساعة حتى يقاتل المسلمون اليهود فيقتلهم المسلمون حتى يختبئ اليهودي من وراء الحجر والشجر فيقول الحجر أو الشجر يا مسلم يا عبد الله هذا يهودي خلفي فتعال فاقتله إلا الغرقد فإنه من شجر اليهود |
رياض الصالحين |
1820
|
Riyad al-Salihin Hadith 1820 in Urdu