الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
حدیث نمبر: 1853
وعنهُ - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ وَالفُرَاتُ وَالنِّيلُ كُلٌّ مِنْ أَنْهَارِ الجَنَّةِ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیحان، جیحان، فرات اور نیل سب جنت کی نہروں میں سے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1853]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 149 (2839) (26).
وضاحت: «سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ» : یہ دونوں شام میں مصیصہ اور طرطوس کے پاس دو نہریں ہیں۔ (النہایہ 1/323)
(شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ دنیا کی چار نہریں ہیں جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی نہروں میں سے قرار دیا ہے، علماء کی ان کے بارے میں دو تاویلیں ہیں: 1- یہ حقیقت میں جنت کی نہروں میں سے ہیں، لیکن جب زمین پر اتریں تو ان کا حکم دنیا کی نہروں والا ہو گیا۔ 2- یہ حقیقت میں جنت کی نہروں میں سے نہیں، لیکن یہ سب سے پاکیزہ اور افضل نہریں ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شان بلند کرنے اور ان کی تعریف کے طور پر ان کا یہ وصف ذکر فرمایا، اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا مراد تھی۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/415)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1853 in Urdu