🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1854
وعنه، قال: أخَذَ رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - بِيَدِي فَقَالَ: «خَلَقَ اللهُ التُّرْبَةَ يَومَ السَّبْتِ، وَخَلَقَ فيها الجِبَالَ يَومَ الأحَدِ، وَخَلَقَ الشَّجَرَ يَومَ الإثْنَينِ، وَخَلَقَ المَكْرُوهَ يَومَ الثُّلاَثَاءِ، وَخَلَقَ النُّورَ يَوْمَ الأربِعَاءِ، وَبَثَّ فِيهَا الدَّوابَّ يَومَ الخَمِيسِ، وَخَلَقَ آدَمَ - صلى الله عليه وسلم - بَعْدَ العَصْرِ مِنْ يَومِ الجُمُعَةِ في آخِرِ الخَلْقِ فِي آخِرِ سَاعَةٍ مِنَ النَّهَارِ فِيمَا بَيْنَ العَصْرِ إِلَى اللَّيْلِ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اللہ نے مٹی (زمین) ہفتے کے دن پیدا کی، اور اس میں پہاڑ اتوار کے دن پیدا کیے، اور درخت پیر کے دن پیدا کیے، اور ناپسندیدہ چیزیں منگل کے دن پیدا کیں، اور نور بدھ کے دن پیدا کیا، اور اس میں جانور جمعرات کے دن پھیلائے، اور آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن عصر کے بعد، تخلیق کے آخر میں، دن کی آخری گھڑی میں عصر سے رات کے درمیان پیدا کیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1854]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 126 (2789) (27).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: راجع معنى الحديث ودفع التعارض الذي يدعيه البعض بينه وبين القرآن والرد على من طعن في إسناده في تعليقي على (المشكاة) رقم (5735) و(الصحيحة) رقم (1833) 1867 - عن عائشة رضي الله عن ها أن النبي ﷺ قال: " من مات وعليه صيام صام عنه وليه " متفق عليه والمختار جواز الصوم عمن مات وعليه صيام لهذا الحديث والمراد بالولي: القريب وارثا كان أو غير وارث _________ قلت: والأرجح أن ذلك في صوم النذر وأما صوم رمضان فلا
وضاحت: ابن کثیر رحمہ اللہ اپنی ”تفسیر“ (1/92) میں فرماتے ہیں: ”یہ حدیث صحیح مسلم کی غریب احادیث میں سے ہے، اس پر علی بن المدینی، بخاری اور کئی حفاظ نے کلام کیا ہے اور اسے کعب (الاحبار) کا کلام قرار دیا ہے، اور یہ کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اسے کعب الاحبار کے کلام سے سنا تھا، بعض راویوں کو اشتباہ ہوا تو انہوں نے اسے مرفوع بنا دیا، اور بیہقی نے اس کی تحقیق کی ہے۔“
قال الشيخ الألباني: صحيح

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 1854 in Urdu