الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. باب تحريم الظلم والأمر بردِّ المظالم
باب: ظلم کی حرمت اور (لوگوں کے) حقوق واپس کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 218
وعن أبي هُريرةَ - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أتدرونَ مَنِ المُفْلِسُ؟» قالوا: المفْلسُ فِينَا مَنْ لا دِرهَمَ لَهُ ولا مَتَاع، فَقَالَ: «إنَّ المُفْلسَ مِنْ أُمَّتي مَنْ يأتي يَومَ القيامَةِ بِصَلاَةٍ وصِيامٍ وَزَكاةٍ، ويأتي وقَدْ شَتَمَ هَذَا، وقَذَفَ هَذَا، وَأَكَلَ مالَ هَذَا، وسَفَكَ دَمَ هَذَا، وَضَرَبَ هَذَا، فيُعْطَى هَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ، وهَذَا مِنْ حَسناتهِ، فإنْ فَنِيَتْ حَسَناتُه قَبْل أَنْ يُقضى مَا عَلَيهِ، أُخِذَ منْ خَطَاياهُم فَطُرِحَتْ عَلَيهِ، ثُمَّ طُرِحَ في النَّارِ» . رواه مُسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو مفلس کون ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ہمارے ہاں مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ کوئی درہم ہو اور نہ کوئی سامان۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز، روزے اور زکاۃ لے کر آئے گا، اور اس حال میں آئے گا کہ اس نے کسی کو گالی دی ہوگی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا اور کسی کو مارا ہوگا، تو اس (مظلوم) کو اس کی نیکیوں میں سے دیا جائے گا اور اس (دوسرے) کو بھی اس کی نیکیوں میں سے، پھر اگر اس کے ذمے (حقوق) کی ادائیگی سے پہلے اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں تو ان (مظلوموں) کے گناہ لے کر اس پر ڈال دیے جائیں گے، پھر اسے آگ میں پھینک دیا جائے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 218]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 218]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 18 (2581) (59).
وضاحت: «قَذَفَ» : قذف کا مطلب ہے عورت پر زنا یا اس جیسی کسی (بے حیائی) کی تہمت لگانا۔ (النہایہ 4/29)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 218 in Urdu