الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. باب تحريم الظلم والأمر بردِّ المظالم
باب: ظلم کی حرمت اور (لوگوں کے) حقوق واپس کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 217
وعن أَبي قتادة الحارث بن ربعي - رضي الله عنه - عن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: أَنَّهُ قَامَ فيهم، فَذَكَرَ لَهُمْ أنَّ الجِهَادَ في سبيلِ الله، وَالإِيمَانَ بالله أفْضَلُ الأعْمَالِ، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ الله، أرَأيْتَ إنْ قُتِلْتُ في سبيلِ الله، تُكَفَّرُ عَنّي خَطَايَايَ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «نَعَمْ، إنْ قُتِلْتَ في سبيلِ اللهِ، وَأنْتَ صَابرٌ مُحْتَسِبٌ، مُقْبِلٌ غَيرُ مُدْبر» . ثُمَّ قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «كَيْفَ قُلْتَ؟» قَالَ: أرَأيْتَ إنْ قُتِلْتُ في سبيلِ الله، أتُكَفَّرُ عَنّي خَطَايَايَ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «نَعمْ، وَأنْتَ صَابرٌ مُحْتَسِبٌ، مُقْبِلٌ غَيرُ مُدْبِرٍ، إلاَّ الدَّيْنَ؛ فإنَّ جِبريلَ - عليه السلام - قَالَ لِي ذلِكَ» رواه مسلم.
سیدنا ابوقتادہ حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان (صحابہ) میں (خطبہ دینے) کھڑے ہوئے اور ان سے ذکر کیا کہ اللہ کی راہ میں جہاد اور اللہ پر ایمان سب سے افضل اعمال ہیں۔ تو ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بتائیے اگر میں اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جاؤں تو کیا میرے گناہ مجھ سے مٹا دیے جائیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ہاں، اگر تم اللہ کی راہ میں اس حال میں قتل کیے جاؤ کہ تم صبر کرنے والے، ثواب کی نیت رکھنے والے، آگے بڑھنے والے ہو، پیٹھ پھیرنے والے نہ ہو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کیسے کہا تھا؟“ اس نے عرض کیا: بتائیے اگر میں اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جاؤں تو کیا میرے گناہ مجھ سے مٹا دیے جائیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ہاں، جبکہ تم صبر کرنے والے، ثواب کی نیت رکھنے والے، آگے بڑھنے والے ہو، پیٹھ پھیرنے والے نہ ہو، سوائے قرض کے؛ کیونکہ جبریل علیہ السلام نے مجھ سے یہ بات کہی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 217]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 217]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 37 (1885) (117).
وضاحت: مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ” «المحتسب» سے مراد اللہ تعالیٰ کے لیے اخلاص رکھنے والا ہے۔ اور اس حدیث میں تمام انسانی حقوق (حقوق العباد) پر تنبیہ ہے، اور یہ کہ جہاد، شہادت اور ان کے علاوہ دوسرے نیکی کے اعمال حقوق العباد کا کفارہ نہیں بنتے، بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کے حقوق کا کفارہ بنتے ہیں۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 7/27)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
4880
| إن قتلت في سبيل الله وأنت صابر محتسب مقبل غير مدبر ثم قال رسول الله كيف قلت قال أرأيت إن قتلت في سبيل الله أتكفر عني خطاياي فقال رسول الله نعم وأنت صابر محتسب مقبل غير مدبر إلا الدين فإن جبريل قا |
جامع الترمذي |
1712
| إن قتلت في سبيل الله وأنت صابر محتسب مقبل غير مدبر ثم قال رسول الله كيف قلت قال أرأيت إن قتلت في سبيل الله أيكفر عني خطاياي فقال رسول الله نعم وأنت صابر محتسب مقبل غير مدبر إلا الدين فإن جبريل قال لي ذلك |
سنن النسائى الصغرى |
3158
| نعم إلا الدين كذلك قال لي جبريل |
سنن النسائى الصغرى |
3159
| إن قتلت في سبيل الله وأنت صابر محتسب مقبل غير مدبر إلا الدين فإن جبريل قال لي ذلك |
سنن النسائى الصغرى |
3160
| نعم فلما أدبر دعاه فقال هذا جبريل يقول إلا أن يكون عليك دين |
مسندالحميدي |
429
| نعم |
مسندالحميدي |
430
| |
رياض الصالحين |
1313
| |
رياض الصالحين |
217
|
Riyad al-Salihin Hadith 217 in Urdu