الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. باب تحريم الظلم والأمر بردِّ المظالم
باب: ظلم کی حرمت اور (لوگوں کے) حقوق واپس کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 216
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ خَيبَر أقْبَلَ نَفَرٌ مِنْ أصْحَابِ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فقَالُوا: فُلاَنٌ شَهِيدٌ، وفُلانٌ شَهِيدٌ، حَتَّى مَرُّوا عَلَى رَجُلٍ، فقالوا: فُلانٌ شَهِيدٌ. فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «كَلاَّ، إنِّي رَأيْتُهُ في النَّار في بُرْدَةٍ غَلَّهَا أَوْ عَبَاءة» . رواه مسلم.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب خیبر کا دن تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے چند لوگ آئے اور کہنے لگے: فلاں شہید ہے، فلاں شہید ہے، یہاں تک کہ وہ ایک آدمی کے پاس سے گزرے تو کہا: فلاں شہید ہے۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہرگز نہیں! میں نے اسے آگ میں ایک چادر یا عبا (کی وجہ سے) دیکھا ہے جو اس نے (مالِ غنیمت میں) خیانت کر کے لی تھی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 216]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 216]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 75 (114) (182).
وضاحت: «بُرْدَةٍ غَلَّهَا» : «بردہ» ایک قسم کا کپڑا (چادر) ہے، اور «غلول» کا مطلب ہے مالِ غنیمت میں سے چوری کرنا۔ (النہایہ 1/116 و 3/380)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
309
| رأيته في النار في بردة غلها لا يدخل الجنة إلا المؤمنون |
جامع الترمذي |
1574
| رأيته في النار بعباءة قد غلها لا يدخل الجنة إلا المؤمنون |
رياض الصالحين |
216
|
Riyad al-Salihin Hadith 216 in Urdu