الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. باب القناعة والعَفاف والاقتصاد في المعيشة والإنفاق وذم السؤال من غير ضرورة
باب: قناعت، پاک دامنی، گزران اور خرچ میں میانہ روی، اور بلا ضرورت مانگنے کی مذمت
حدیث نمبر: 528
وعن أَبي عبدِ الرحمان عوف بن مالِك الأَشْجَعِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - تِسْعَةً أَوْ ثَمَانِيَةً أَوْ سَبْعَةً، فَقَالَ: «ألاَ تُبَايِعُونَ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم» وَكُنَّا حَديثِي عَهْدٍ ببَيْعَةٍ، فَقُلْنَا: قَدْ بَايَعْنَاكَ يَا رسولَ اللهِ، ثمَّ قالَ: «ألا تُبَايِعُونَ رسولَ اللهِ» فَبَسَطْنا أيْدينا، وقلنا: قدْ بايعناكَ فَعَلامَ نُبَايِعُكَ؟ قَالَ: «عَلَى أَنْ تَعْبُدُوا اللهَ وَلاَ تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَالصَّلَوَاتِ الخَمْسِ وَتُطِيعُوا الله» وأَسَرَّ كَلِمَةً خَفِيفَةً «وَلاَ تَسْألُوا النَّاسَ شَيْئًا» فَلَقَدْ رَأيْتُ بَعْضَ أُولئِكَ النَّفَرِ يَسْقُطُ سَوطُ أحَدِهِمْ فَمَا يَسأَلُ أحَدًا يُنَاوِلُهُ إيّاهُ. رواه مسلم.
سیدنا ابوعبدالرحمن عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نو یا آٹھ یا سات (آدمی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ نے فرمایا: ”کیا تم اللہ کے رسول سے بیعت نہیں کرو گے؟“ اور ہم نے نئی نئی بیعت کی تھی، تو ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ سے بیعت کر چکے ہیں۔ پھر آپ نے فرمایا: ”کیا تم اللہ کے رسول سے بیعت نہیں کرو گے؟“ تو ہم نے اپنے ہاتھ پھیلا دیے اور عرض کیا: ہم آپ سے بیعت کر چکے ہیں، تو (اب) کس بات پر آپ سے بیعت کریں؟ آپ نے فرمایا: ”اس بات پر کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور پانچ نمازوں (کی پابندی) پر، اور یہ کہ تم اللہ کی اطاعت کرو۔“ اور ایک بات آہستہ سے فرمائی: ”اور لوگوں سے کوئی چیز نہ مانگو۔“ (سیدنا عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) چنانچہ میں نے ان لوگوں میں سے بعض کو دیکھا کہ ان میں سے کسی کا کوڑا گر جاتا تو وہ کسی سے یہ (بھی) نہ کہتا کہ اسے اٹھا کر دے دو۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 528]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 528]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 97 (1043) (108).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
461
| تعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا الصلوات الخمس لا تسألوا الناس شيئا |
صحيح مسلم |
2403
| تعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا الصلوات الخمس تسمعوا وتطيعوا لا تسألوا الناس شيئا |
سنن أبي داود |
1642
| تعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا تصلوا الصلوات الخمس تسمعوا وتطيعوا لا تسألوا الناس شيئا |
سنن ابن ماجه |
2867
| تعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا تقيموا الصلوات الخمس تسمعوا وتطيعوا لا تسألوا الناس شيئا |
سلسله احاديث صحيحه |
472
| الا تبايعون رسول الله؟! - فرددها ثلاث مرات-: على ان تعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا، والصلوات الخمس- واسر كلمة خفية-[و] ان لا تسالوا الناس شيئا |
رياض الصالحين |
528
|
Riyad al-Salihin Hadith 528 in Urdu