🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. باب الكرم والجود والإنفاق في وجوه الخير ثقةً بالله تعالى
باب: اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرتے ہوئے سخاوت، فیاضی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 554
وعن جبير بن مطعم - رضي الله عنه - قَالَ: بَيْنَمَا هُوَ يَسِيرُ مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - مَقْفَلَهُ مِنْ حُنَيْن، فَعَلِقَهُ الأعْرَابُ يَسْألُونَهُ، حَتَّى اضْطَرُّوهُ إِلَى سَمُرَة، فَخَطِفَت رِدَاءهُ، فَوَقَفَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فقال: «أعْطُوني رِدَائي، فَلَوْ كَانَ لِي عَدَدُ هذِهِ العِضَاهِ نَعَمًا، لَقَسَمْتُهُ بَينَكُمْ، ثُمَّ لا تَجِدُونِي بَخِيلًا وَلاَ كَذّابًا وَلاَ جَبَانًا» . رواه البخاري.
«مَقْفَلَهُ» أيْ: حَال رُجُوعِه. وَ«السَّمُرَةُ» : شَجَرَةٌ. وَ«العِضَاهُ» : شَجَرٌ لَهُ شَوْكٌ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حنین سے واپسی کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہے تھے کہ دیہاتی (بدو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے لپٹ کر مانگنے لگے، یہاں تک کہ انہوں نے آپ کو ایک ببول کے درخت کی طرف دھکیل دیا، تو اس (کے کانٹوں) نے آپ کی چادر اچک لی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہر گئے اور فرمایا: ”مجھے میری چادر دے دو، اگر میرے پاس ان کانٹے دار درختوں کی تعداد کے برابر مویشی ہوتے تو میں انہیں تمہارے درمیان تقسیم کر دیتا، پھر تم مجھے نہ بخیل پاتے، نہ جھوٹا اور نہ بزدل۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«مَقْفَلَهُ»: یعنی واپسی کے وقت۔
«السَّمُرَةُ»: ایک (کانٹے دار) درخت ہے۔
«العِضَاهُ»: کانٹوں والے درخت۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 554]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 27 (2821).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3148
أعطوني ردائي فلو كان عدد هذه العضاه نعما لقسمته بينكم ثم لا تجدوني بخيلا ولا كذوبا ولا جبانا
صحيح البخاري
2821
أعطوني ردائي لو كان لي عدد هذه العضاه نعما لقسمته بينكم ثم لا تجدوني بخيلا ولا كذوبا ولا جبانا
رياض الصالحين
554
Riyad al-Salihin Hadith 554 in Urdu