الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. باب حسن الخلق
باب: حسن اخلاق کا بیان
حدیث نمبر: 628
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ المُؤْمِنَ لَيُدْرِكُ بحُسْنِ خُلُقِه دَرَجَةَ الصَّائِمِ القَائِمِ» رواه أَبُو داود.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک مومن اپنے اچھے اخلاق کے ذریعے (دن کو) روزہ رکھنے والے اور (رات کو) قیام کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 628]
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 628]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4798).
وضاحت: «دَرَجَةَ الصَّائِمِ الْقَائِمِ» : ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جو شخص لوگوں کی طبیعتوں اور اخلاق کے مختلف ہونے کے باوجود ان کے ساتھ اچھا اخلاق رکھتا ہے، تو گویا وہ بہت سے نفسوں سے جہاد کرتا ہے، چنانچہ اس نے وہ (درجہ) پا لیا جو روزہ دار اور قیام کرنے والے نے پایا، پس دونوں درجے میں برابر ہو گئے، بلکہ بسا اوقات یہ (اس سے) بڑھ جاتا ہے۔“ (عون المعبود 13/154)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4798)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (5082)
وله شاھد عند البخاري في الأدب المفرد (284 وسنده حسن)
مشكوة المصابيح (5082)
وله شاھد عند البخاري في الأدب المفرد (284 وسنده حسن)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
4798
| المؤمن ليدرك بحسن خلقه درجة الصائم القائم |
رياض الصالحين |
628
|
Riyad al-Salihin Hadith 628 in Urdu