الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
128. باب جواز الاستلقاء عَلَى القفا، ووضع إحدى الرِّجلين عَلَى الأخرى إِذَا لم يخف انكشاف العورة، وجواز القعود متربعًا ومحتبيًا
باب: گدی کے بل (چت) لیٹنے اور ایک پاؤں دوسرے پر رکھنے کا جواز جبکہ ستر کھلنے کا اندیشہ نہ ہو، اور چار زانو اور گوٹ مار کر (احتباء کی صورت میں) بیٹھنے کا جواز
حدیث نمبر: 821
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: رأيتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بفناءِ الكَعْبَةِ مُحْتَبِيًا بِيَدَيْهِ هكَذا، وَوَصَفَ بِيَدَيْهِ الاحْتِبَاءَ، وَهُوَ القُرْفُصَاءُ. رواه البخاري.
سیدنا (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبہ کے صحن میں اپنے دونوں ہاتھوں سے اس طرح گوٹ مار کر بیٹھے ہوئے دیکھا — اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے احتباء (کی صورت) بیان کی — اور یہی قرفصاء ہے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب آداب النوم والاضطجاع والقعود والمجلس والجليس والرؤيا/حدیث: 821]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب آداب النوم والاضطجاع والقعود والمجلس والجليس والرؤيا/حدیث: 821]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 76 (6272).
وضاحت: «القُرْفُصَاءُ» : یہ احتباء کرنے والے کی وہ بیٹھک ہے جو ہاتھوں کے ساتھ ہو (یعنی سرین کے بل بیٹھ کر گھٹنے کھڑے کر لے اور دونوں ہاتھوں سے پنڈلیوں کو گھیر لے)۔ (النہایہ 4/47)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6272
| رأيت رسول الله بفناء الكعبة محتبيا بيده |
رياض الصالحين |
821
|
Riyad al-Salihin Hadith 821 in Urdu