🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
129. باب في آداب المجلس والجليس
باب: مجلس اور ہم نشین کے آداب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 832
وعن أَبي بَرْزَة - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ بأَخَرَةٍ إِذَا أرَادَ أَنْ يَقُومَ مِنَ الْمَجْلِسِ: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وبِحَمْدِكَ، أشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلاَّ أنتَ أسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إليكَ» فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رسولَ الله، إنَّكَ لَتَقُولُ قَوْلًا مَا كُنْتَ تَقُولُهُ فِيمَا مَضَى؟ قَالَ: «ذَلِكَ كَفَّارَةٌ لِمَا يَكُونُ في المَجْلِسِ» . رواه أَبُو داود، ورواه الحاكم أَبُو عبد الله في «المستدرك» من رواية عائشة رضي الله عنها وقال: «صحيح الإسناد» .
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخر (عمر) میں جب مجلس سے اٹھنے کا ارادہ فرماتے تو یہ کہتے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» (اے اللہ! تو پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں)۔ تو ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ ایک ایسی بات کہتے ہیں جو آپ پہلے نہیں کہا کرتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس (کوتاہی) کا کفارہ ہے جو مجلس میں ہو جاتی ہے۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے، اور حاکم ابوعبداللہ نے ”المستدرک“ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے بیان کیا ہے اور کہا ہے: اس کی سند صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب آداب النوم والاضطجاع والقعود والمجلس والجليس والرؤيا/حدیث: 832]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4859) عن أبي برزة. وأخرجه: الحاكم 1/ 496 - 497 عن عائشة.
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح (أبو داود 4859)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أبو ھاشم ھو يحيي بن دينار الرماني


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
4859
سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك فقال رجل يا رسول الله إنك لتقول قولا ما كنت تقوله فيما مضى فقال كفارة لما يكون في المجلس
المعجم الصغير للطبراني
934
لا يقوم من مجلسه حتى يقول : سبحانك اللهم وبحمدك ، أستغفرك وأتوب إليك ، ثم يقول : إنها كفارة لما يكون فى المجلس
رياض الصالحين
832
Riyad al-Salihin Hadith 832 in Urdu