🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
145. باب مَا يُدعى به للمريض
باب: مریض کے لیے کیا دعا کی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 901
عن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا اشْتَكى الإنْسَانُ الشَّيْءَ مِنْهُ، أَوْ كَانَتْ بِهِ قَرْحَةٌ أَوْ جُرْحٌ، قَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - بِأُصْبُعِهِ هكَذا - وَوَضَعَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَة الرَّاوي سَبَّابَتَهُ بِالأَرْضِ ثُمَّ رَفَعَها - وقال: «بِسمِ اللهِ، تُرْبَةُ أرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، يُشْفَى بِهِ سَقِيمُنَا، بإذْنِ رَبِّنَا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ جب کسی انسان کو اپنے جسم کے کسی حصے میں تکلیف ہوتی، یا اسے کوئی پھوڑا یا زخم ہوتا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگلی سے اس طرح کرتے — اور راوی سفیان بن عیینہ (رحمہ اللہ) نے اپنی شہادت کی انگلی زمین پر رکھی، پھر اسے اٹھایا — اور فرماتے: ” «بِسْمِ اللهِ، تُرْبَةُ أَرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، يُشْفَى بِهِ سَقِيمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا» (اللہ کے نام سے، ہماری زمین کی مٹی، ہم میں سے کسی کے لعاب کے ساتھ، اس سے ہمارے بیمار کو ہمارے رب کے حکم سے شفا دی جائے)۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيادة المريض وتشييع الميت والصلاة عليه وحضور دفنه والمكث عند قبره بعد دفنه/حدیث: 901]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 172 (5745)، ومسلم 7/ 17 (2194) (54).
وضاحت: «بِإذْنِ رَبِّنَا» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حدیث کا معنی یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا لعاب اپنی شہادت کی انگلی پر لیتے، پھر اسے مٹی پر رکھتے تو اس میں سے کچھ (مٹی) اس سے لگ جاتی، پھر اس سے بیماری یا زخم والی جگہ پر یہ کلمات کہتے ہوئے مسح کرتے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 7/358، حدیث: 2195)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5746
تربة أرضنا وريقة بعضنا يشفى سقيمنا بإذن ربنا
صحيح البخاري
5745
بسم الله تربة أرضنا بريقة بعضنا يشفى سقيمنا بإذن ربنا
صحيح مسلم
5719
باسم الله تربة أرضنا بريقة بعضنا ليشفى به سقيمنا بإذن ربنا
سنن أبي داود
3895
تربة أرضنا بريقة بعضنا يشفى سقيمنا بإذن ربنا
سنن ابن ماجه
3521
بسم الله يتربة أرضنا بريقة بعضنا ليشفى سقيمنا بإذن ربنا
مسندالحميدي
254
بإصبعه هكذا
رياض الصالحين
901
Riyad al-Salihin Hadith 901 in Urdu