الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب في المبادرة إلى الخيرات وحثِّ من توجه لخير على الإقبال عليه بالجد من غير تردد
باب: نیکیوں کی طرف جلدی کرنے، اور جو شخص کسی نیکی کی طرف متوجہ ہو اسے بغیر تردد کے پوری کوشش کے ساتھ اس پر لگ جانے کی ترغیب دینے کا بیان
حدیث نمبر: 92
السادس: عن الزبير بن عدي، قَالَ: أتينا أنسَ بن مالك - رضي الله عنه - فشكونا إِلَيْه مَا نلقى مِنَ الحَجَّاجِ. فَقَالَ: «اصْبرُوا؛ فَإنَّهُ لاَ يَأتِي زَمَانٌ إِلاَّ والَّذِي بَعدَهُ شَرٌّ مِنهُ حَتَّى تَلقَوا رَبَّكُمْ» سَمِعتُهُ مِنْ نَبِيِّكُمْ - صلى الله عليه وسلم. رواه البخاري.
زبیر بن عدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے ان تکلیفوں کی شکایت کی جو ہمیں حجاج کی طرف سے پہنچ رہی تھیں، تو انہوں نے فرمایا: ”صبر کرو، کیونکہ جو بھی زمانہ آئے گا اس کے بعد والا اس سے بدتر ہو گا، یہاں تک کہ تم اپنے رب سے جا ملو۔“ میں نے یہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 92]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 92]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 61 (7068).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
7068
| لا يأتي عليكم زمان إلا الذي بعده شر منه حتى تلقوا ربكم سمعته من نبيكم |
جامع الترمذي |
2206
| ما من عام إلا الذي بعده شر منه حتى تلقوا ربكم |
المعجم الصغير للطبراني |
776
| لا يأتي عام إلا والذي بعده شر منه سمعنا ذلك من نبيكم صلى الله عليه وآله وسلم |
رياض الصالحين |
92
|
Riyad al-Salihin Hadith 92 in Urdu