🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
170. باب مَا يقول إذا ركب دَابَّة للسفر
باب: سفر کے لیے سواری پر سوار ہوتے وقت کیا کہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 974
وعن عَلِي بن ربيعة، قَالَ: شهدت عليَّ بن أَبي طالب - رضي الله عنه - أُتِيَ بِدَابَّةٍ لِيَرْكَبَهَا، فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَهُ في الرِّكَابِ، قَالَ: بِسْمِ اللهِ، فَلَمَّا اسْتَوَى عَلَى ظَهْرِهَا، قَالَ: الحَمْدُ للهِ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنينَ، وَإنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ، ثُمَّ قَالَ: الحمْدُ للهِ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: اللهُ أكْبَرُ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَكَ إنّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أنْتَ، ثُمَّ ضَحِكَ، فَقيلَ: يَا أمِيرَ المُؤمِنِينَ، مِنْ أيِّ شَيْءٍ ضَحِكْتَ؟ قَالَ: رَأيتُ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَعَلَ كَمَا فَعَلْتُ ثُمَّ ضَحِكَ، فقُلْتُ: يَا رسول اللهِ، مِنْ أيِّ شَيْءٍ ضَحِكْتَ؟ قَالَ: «إنَّ رَبَّكَ تَعَالَى يَعْجَبُ مِنْ عَبدِهِ إِذَا قَالَ: اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، يَعْلَمُ أنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ غَيْرِي» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» ، وفي بعض النسخ: «حسن صحيح» . وهذا لفظ أَبي داود.
علی بن ربیعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا، ان کے پاس سوار ہونے کے لیے ایک جانور لایا گیا، جب انہوں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو کہا: «بِسْمِ اللهِ» (اللہ کے نام سے)، پھر جب اس کی پیٹھ پر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے تو کہا: «الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ، وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ» (تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے اسے ہمارے لیے مسخر کر دیا، اور ہم اسے قابو میں لانے والے نہ تھے، اور یقیناً ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں)، پھر تین مرتبہ «الْحَمْدُ لِلهِ» (تمام تعریف اللہ کے لیے ہے) کہا، پھر تین مرتبہ «اللهُ أَكْبَرُ» (اللہ سب سے بڑا ہے) کہا، پھر کہا: «سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» (تو پاک ہے، بے شک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، پس مجھے بخش دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا)، پھر ہنس پڑے۔ ان سے کہا گیا: اے امیر المومنین! آپ کس بات پر ہنسے؟ انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ایسے ہی کیا جیسے میں نے کیا، پھر آپ ہنس پڑے، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کس بات پر ہنسے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تیرا رب تعالیٰ اپنے بندے پر تعجب فرماتا ہے جب وہ کہتا ہے: میرے گناہ بخش دے، (اور) وہ جانتا ہے کہ میرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے، اور بعض نسخوں میں ہے: حسن صحیح ہے۔ اور یہ الفاظ ابوداود کے ہیں) [رياض الصالحين/كتاب آداب السفر/حدیث: 974]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2602)، والترمذي (3446)، والنسائي في «الكبرى» (8800).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 2602)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (2434)
أبو إسحاق السبيعي صرح بالسماع عند البيھقي (5/252)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
3446
ربك ليعجب من عبده إذا قال رب اغفر لي ذنوبي إنه لا يغفر الذنوب غيرك
سنن أبي داود
2602
ربك يعجب من عبده إذا قال اغفر لي ذنوبي يعلم أنه لا يغفر الذنوب غيري
رياض الصالحين
974
Riyad al-Salihin Hadith 974 in Urdu