🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب
باب: سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1544
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الرُّعَيْنِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ الْيَحْصُبِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ حَافِيَةً غَيْرَ مُخْتَمِرَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ لَا يَصْنَعُ بِشَقَاءِ أُخْتِكَ شَيْئًا، فَلْتَرْكَبْ وَلْتَخْتَمِرْ، وَلْتَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ "، قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَهُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ، وَإِسْحَاق.
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری بہن نے نذر مانی ہے کہ وہ چادر اوڑھے بغیر ننگے پاؤں چل کر خانہ کعبہ تک جائے گی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہاری بہن کی سخت کوشی پر کچھ نہیں کرے گا! ۱؎ اسے چاہیئے کہ وہ سوار ہو جائے، چادر اوڑھ لے اور تین دن کے روزے رکھے ۲؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں ابن عباس سے بھی روایت ہے،
۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے، احمد اور اسحاق کا بھی یہی قول ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب النذور والأيمان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1544]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الأیمان 23 (3293، 32994)، سنن النسائی/الأیمان 33 (3845)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 20 (2134)، (تحفة الأشراف: 9930)، و مسند احمد (4/143، 145، 149، 151)، سنن الدارمی/النذور 2 (2379) (ضعیف) (اس کے راوی ”عبیداللہ بن زحر“ سخت ضعیف ہیں، اس میں ”روزہ والی بات“ ضعیف ہے، باقی ٹکڑوں کے صحیح شواہد موجود ہیں)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس مشقت کا کوئی ثواب اسے نہیں دے گا۔
۲؎: اس حدیث کی رو سے اگر کسی نے بیت اللہ شریف کی طرف پیدل یا ننگے پاؤں چل کر جانے کی نذر مانی ہو تو ایسی نذر کا پورا کرنا ضروری اور لازم نہیں، اور اگر کسی عورت نے ننگے سر جانے کی نذر مانی ہو تو اس کو تو پوری ہی نہیں کرنی ہے کیونکہ یہ معصیت اور گناہ کا کام ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (2134)
قال الشيخ زبير على زئي:(1544) إسناده ضعيف / د 3293، ن 3846، جه 2134

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عقبة بن عامر الجهني، أبو الأسود، أبو أسيد، أبو سعاد، أبو حماد، أبو عبس، أبو عامر، أبو عمروصحابي
👤←👥عبد الله بن عبد الملك الجيشاني، أبو تميم، أبو عامر
Newعبد الله بن عبد الملك الجيشاني ← عقبة بن عامر الجهني
ثقة
👤←👥جعيل بن هاعان القتباني، أبو سعيد
Newجعيل بن هاعان القتباني ← عبد الله بن عبد الملك الجيشاني
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبيد الله بن زحر الضمري
Newعبيد الله بن زحر الضمري ← جعيل بن هاعان القتباني
صدوق يخطئ
👤←👥يحيى بن سعيد الأنصاري، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد الأنصاري ← عبيد الله بن زحر الضمري
ثقة ثبت
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← يحيى بن سعيد الأنصاري
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥وكيع بن الجراح الرؤاسي، أبو سفيان
Newوكيع بن الجراح الرؤاسي ← سفيان الثوري
ثقة حافظ إمام
👤←👥محمود بن غيلان العدوي، أبو أحمد
Newمحمود بن غيلان العدوي ← وكيع بن الجراح الرؤاسي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
1866
نذرت أختي أن تمشي إلى بيت الله وأمرتني أن أستفتي لها النبي ه فقال لتمش ولتركب
صحيح مسلم
4250
نذرت أختي أن تمشي إلى بيت الله حافية فأمرتني أن أستفتي لها رسول الله فاستفتيته فقال لتمش ولتركب
جامع الترمذي
1544
الله لا يصنع بشقاء أختك شيئا فلتركب ولتختمر ولتصم ثلاثة أيام
سنن أبي داود
3299
لتمش ولتركب
سنن أبي داود
3304
الله لا يصنع بمشي أختك إلى البيت شيئا
سنن ابن ماجه
2134
مرها فلتركب ولتختمر ولتصم ثلاثة أيام
سنن النسائى الصغرى
3845
لتمش ولتركب
بلوغ المرام
1182
لتمش ولتركب
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 1544 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1544
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی اس مشقت کا کوئی ثواب اسے نہیں دے گا۔

2؎:
اس حدیث کی روسے اگر کسی نے بیت اللہ شریف کی طرف پیدل یا ننگے پاؤں چل کر جانے کی نذر مانی ہوتو ایسی نذ ر کا پورا کرنا ضروری اور لازم نہیں،
اور اگر کسی عورت نے ننگے سرجانے کی نذر مانی ہوتو اس کو تو پوری ہی نہیں کرنی ہے کیوں کہ یہ معصیت اورگناہ کا کام ہے۔

نوٹ:
(اس کے راوی عبیداللہ بن زحر سخت ضعیف ہیں،
اس میں روزہ والی بات ضعیف ہے،
باقی ٹکڑوں کے صحیح شواہد موجود ہیں)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1544]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1182
(قسموں اور نذروں کے متعلق احادیث)
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری بہن نے بیت اللہ تک ننگے پاؤں چل کر جانے کی نذر مانی اور اس نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لئے (اس معاملہ میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کروں چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فتویٰ طلب کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پیدل بھی چلے اور سوار بھی ہو لے۔ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ مسلم کے ہیں مسند احمد اور چاروں میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ تیری بہن کو تکلیف و مشقت میں مبتلا کر کے کیا کرے گا۔ اسے حکم دو کہ چادر اوڑھ لے اور سوار ہو جائے اور تین دن کے روزے رکھ لے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1182»
تخریج:
«أخرجه البخاري، جزاء الصيد، باب من نذر المشي إلي الكعبة، حديث:1866، ومسلم، النذر، باب من نذرأن يمشي إلي الكعبة، حديث:1644، وحديث: "أن الله لا يصنع بشقاء أختك شيئًا" أخرجه أبوداود، الأيمان والنذور، حديث:3293، 3295، والترمذي، النذور والأيمان، حديث:1544، والنسائي، الأيمان والنذور، حديث:3845، وابن ماجه، الكفارات، حديث:2134، وأحمد:4 /145 وسنده ضعيف، عبيدالله بن زحر ضعيف، ضعفه الجمهور، وتابعه بكربن سوادة في رواية ابن لهيعة أخرجه أحمد:4 /147، وابن لهيعة ضعيف من جهة سوء حفظه.»
تشریح:
روایت کے آخری حصے «إِنَّ اللّٰہَ لاَ یَصْنَعُ بِشَقَآئِ …» کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے «وَلْتَصُمْ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ» جملے کے علاوہ باقی روایت کو صحیح قرار دیا ہے اور انھوں نے مذکورہ حدیث کے پہلے حصے کو شاہد بنایا ہے جس میں روزے رکھنے کا ذکر نہیں ہے اور وہ صحیحین کی روایت ہے۔
بنابریں مذکورہ روایت اس جملے «وَلْتَصُمْ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ» اور تین دن کے روزے رکھ لے۔
کے علاوہ صحیح ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل: ۸ /۲۱۸. ۲۲۱‘ والموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: ۲۸ /۵۴۰. ۵۴۲)
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1182]

فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3845
بیت اللہ (کعبہ) پیدل جانے کی نذر ماننے کا بیان۔
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری بہن نے نذر مانی کہ وہ بیت اللہ پیدل جائے گی، اس نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں مسئلہ پوچھوں، میں نے اس کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا تو آپ نے فرمایا: وہ پیدل جائے اور سوار ہو کر (بھی) جائے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3845]
اردو حاشہ:
(1) پیدل جانے کا کوئی فائدہ تو نہیں اور پیدل جانا ممکن بھی ہے‘ لہٰذا یہ نذر پوری کرنی چاہیے ورنہ کفارہ ادا کرے۔ اس راویت میں کفارے کا ذکر نہیں مگر بعض دیگر روایات سے کفارے کا اثبات ہوتا ہے‘ مثلاً: 3846۔
(2) پیدل بھی چلے اور سوار بھی ہو ایک مفہوم تو یہ ہے کہ وہ پیدل چلے جہاں تک چل سکے۔ جب عاجز آجائے تو سوار ہوجائے۔ اور ممکن ہے آپ کا مقصود یہ ہو کہ چاہے پیدل چلے‘ چاہے سوار ہو‘ البتہ سواری کی صورت میں کفارہ دینا ہوگا۔ گویا ایسی نذر بے فائدہ ہونے کی وجہ سے پوری کرنا ضروری نہیں‘ کفارہ دے سکتا ہے۔ پہلے معنیٰ کی رو سے اسے طاقت کی حد تک چلنا ضروری ہے۔ واللہ أعلم۔
(3) ایسی نذر کی صورت میں کہاں سے پیدل چلے؟ بعض فقہاء کے نزدیک گھر ہی سے پیدل چلے اور بعض کے نزدیک میقات سے احرام باندھنے کے بعد۔ پہلے معنیٰ متبادر ہیں مگر بسا اوقات یہ ممکن نہیں‘ مثلاً: پاکستان والوں کے لیے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3845]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1866
1866. حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میری بہن نے بیت اللہ تک پیدل جانے کی نذرمانی اور مجھے حکم دیاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کروں، چنانچہ میں نے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ پیدل بھی چلے اور سوار بھی ہوجائے۔ حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت کرنے والے حضرت ابو الخیر ہیں جو ان سے جدانہ ہوتے تھے۔ اس کے بعد امام بخاری ؓ نے اس حدیث کی ایک دوسری سند ذکر کی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1866]
حدیث حاشیہ:
(1)
حدیث میں مذکور عقبہ بن عامر ؓ کی بہن کا نام ام حبان بنت عامر بتایا گیا ہے، حالانکہ اس کے بھائی کا نام عقبہ بن عامر بن نابی ہے جو انصاری ہیں اور غزوۂ بدر میں شریک ہوئے اور اس کے خاوند کا نام حرام بن محیصہ ہے۔
کتب حدیث میں اس عقبہ کی کوئی روایت نہیں ہے جبکہ حدیث میں جس عقبہ بن عامر کا ذکر ہے اس سے مراد وہ عقبہ ہیں جن کا جہینہ قبیلے سے تعلق ہے اور کتب حدیث میں ان سے کئی ایک احادیث مروی ہیں۔
یہ انصاری نہیں اور نہ غزوۂ بدر میں شریک ہی ہوئے ہیں، لہذا ان کی بہن کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔
اس نے نذر مانی تھی کہ اوڑھنی کے بغیر، پیدل، ننگے پاؤں بیت اللہ جائے گی، نیز یہ عورت بھاری بھر کم، کمزور اور چلنے سے عاجز تھی۔
اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
وہ اپنے سر پر اوڑھنی لے، سوار ہو جائے اور نذر کے کفارے کے طور پر تین دن کے روزے رکھے۔
(سنن النسائي، الأیمان والنذور، حدیث: 3846)
بعض روایات میں اسے اونٹ ذبح کرنے کا حکم دیا گیا۔
(مسندأحمد: 201/4)
اس کی تفصیل کتاب الأیمان والنذور میں بیان کی جائے گی۔
(فتح الباري: 103/4)
إن شاءاللہ۔
(2)
امام بخاری ؒ نے حدیث کے آخر میں ابو الخیر کا حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے سماع ثابت کیا ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1866]

Sunan at-Tirmidhi Hadith 1544 in Urdu