سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. باب ما يقول إذا فرغ من الطعام
باب: جب کھانا کھا چکے تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 3457
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ رِيَاحِ بْنِ عَبِيدَةَ، قَالَ حَفْصٌ: عَنْ ابْنِ أَخِي أَبِي سَعِيدٍ، وَقَالَ أَبُو خَالِدٍ، عَنْ مَوْلًى لِأَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَكَلَ أَوْ شَرِبَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ ".
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھا پی چکتے تو کہتے: «الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين» ”سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا“۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3457]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الأطعمة 16 (3283) (تحفة الأشراف: 4442) (ضعیف) (سند میں ”حجاج بن ارطاة“ متکلم فیہ راوی ہیں، اور ”ابن اخی سعید“ مجہول ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (3283)
قال الشيخ زبير على زئي:(3457) إسناده ضعيف / جه 3283
مولي لأبي سعيد : مجهول وللحديث شواهد ضعيفة
مولي لأبي سعيد : مجهول وللحديث شواهد ضعيفة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
3457
| الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين |
سنن أبي داود |
3850
| الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين |
سنن ابن ماجه |
3283
| الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين |
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 3457 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3457
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔
نوٹ:
(سند میں ”حجاج بن ارطاۃ“ متکلم فیہ راوی ہیں،
اور ”ابن اخی سعید“ مجہول ہیں)
وضاحت:
1؎:
سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔
نوٹ:
(سند میں ”حجاج بن ارطاۃ“ متکلم فیہ راوی ہیں،
اور ”ابن اخی سعید“ مجہول ہیں)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3457]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3850
کھانے کے بعد کیا دعا پڑھے؟
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ کہتے: «الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور مسلمان بنایا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3850]

فوائد ومسائل:
فائدہ: یہ روایت ضعیف ہے۔
لیکن صحیح احادیث میں دیگر دعایئں مذکورہ ہیں۔
ان میں سے کوئی بھی دعا مانگی جا سکتی ہے۔
فائدہ: یہ روایت ضعیف ہے۔
لیکن صحیح احادیث میں دیگر دعایئں مذکورہ ہیں۔
ان میں سے کوئی بھی دعا مانگی جا سکتی ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3850]
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3283
جب کھانے سے فارغ ہو تو کیا دعا پڑھے؟
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھا لیتے تو یہ دعا پڑھتے: «الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين» یعنی ”حمد و ثناء ہے اس اللہ کی جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور مسلمان بنایا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3283]

فوائد و مسائل:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے تاہم صحیح احادیث میں دیگر دعائیں مذکور ہیں ان میں سے کوئی بھی دعا مانگی جا سکتی ہے۔
ان میں سے دو دعائیں درج ذیل روایات میں مروی ہیں۔
فوائد و مسائل:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے تاہم صحیح احادیث میں دیگر دعائیں مذکور ہیں ان میں سے کوئی بھی دعا مانگی جا سکتی ہے۔
ان میں سے دو دعائیں درج ذیل روایات میں مروی ہیں۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3283]
مولى أبي سعيد الخدري ← أبو سعيد الخدري